نیویارک : جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا اقوام متحدہ صدر دفتر کے سامنے احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

نیویارک (ولایت نیوز) 24 ستمبر جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری تھا اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز عالمی سربراہوں سے خطاب کررہے تھے تو وہیں دنیا کی اہم ترین عمارت کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ امریکہ کے چند سرفروش سرزمین حجاز میں ایک سو سال پہلے مسمار کئے جانے والے دنیا کے مقدس ترین مقامات کی توہین کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔

اربوں کی آبادی میں کس قدر منفرد و ممتاز تھے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کے روحانی فرزندان اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنان جو سید کرار نقوی کی قیادت میں اقوام عالم کا ضمیر جھنجھوڑ رہےتھے ۔ ایسی فرض شناسی پر ہر باضمیر انسان رشک کیوں نہ کرے ۔۔۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں ملک سلمان حیدری ، زین حیدر جعفری ، نقاش نقوی ، چوہدری عمران حیدر ، چوہدری عباس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت کی روشن خیالی کے تمام دعوے اس وقت تک ثابت نہیں ہو سکتے جب تک جنت البقیع اور جنت المعلی میں انتہاپسدی و دہشت گردی کا شکار ہونے والے مزارات مقدسہ کو بحال نہیں کیا جا ئے گا۔

تحریک کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک مزارات مقدسہ کی تعمیر نہیں ہو جاتی تو آقای موسوی کی صدائے البقیع کو دنیا میں عام کرکے اجر رسالتؐ کی ادائیگی کا فریضۃ نبھاتے رہیں گے ۔

اس موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنان جنت البقیع کی مسماری کو سوسال مکمل ہونے پر شائع شدہ لٹریچر بھی صحافیوں اور سیاحوں کو فراہم کرتے رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.