ملک ملک جنت البقیع کی پامالی کیخلاف احتجاج کی تیاریاں عروج پر

ولایت نیوز شیئر کریں

نیویارک (ولایت نیوز) دنیا کے تمام بر اعظموں اور ہر ملک میں انہدام جنت البقیع کے سانحہ فاجعہ کے خلاف احتجاجی ماتمی پروگراموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اس کی ذیلی تنظیمیں اور البقیع موومنٹ گذشتہ کئی عشروں سے دنیا کی جانب سے بھلا دیئے جانے والے انہدام جنت البقیع کے ظلم عظیم کے خلاف جہان تشیع کے روحانی لیڈر آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں یہ آواز اسلامی ورثے کی پامالی کیخلاف آوازیں عالمی فورموں پر بھی اٹھنے لگی ہیں ۔

اس سال بھی پاکستان کے سینکڑوں شہروں سمیت دنیا کے بیسیوں ممالک میں انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاجی پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں ۔

امریکہ میں سب سے بڑا پروگرام اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے شوال کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہو گا ۔

یورپ کا سب سے بڑا پروگرام برطانیہ کی سعودی ایمبیسی کے سامنے 8 مئی بروز اتوار منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.