ڈنڈوت :عزادار خاتون جنت راجہ افضل انتقال کرگئے ، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کا اظہار تعزیت
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کابزرگ عزادار راجہ محمد افضل کی وفات پر اظہار تعزیت
پنڈدادنخان(ولایت نیوز) ابراہیم اسکاؤٹس (اوپن گروپ) کے راجہ ثاقب مہدی،راجہ ذوالکفل مہدی،راجہ ابوتراب راجہ نیئر اورانسپکٹر موٹروے پولیس راجہ فراز مہدی کے والد بزرگواراورقدیمی مجلس خاتون جنت ؑڈنڈوت کے بانی صوبیدار(ر) راجہ محمد افضل انتقال کرگئے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ منگل کی شام انکے آبائی گاؤں ڈنڈوت تحصیل پنڈدادنخا ن میں علامہ سید ثقلین علی بخاری کی اقتدا ء میں ادائیگی کے بعد مرحوم کومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں علامہ سید قلب عباس بخاری،زوار علی ابوذر چوہان، محمد عباس بلوچ، قاضی وفا عباس، سید مہدی الحُسینی، سید اجمل حسین نقوی، مختار فورس والنٹیئر کے ڈپٹی سپریم کمانڈر تبیان عباس زیدی، ملک عدیل عباس وسامی اور مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پسماندگان سے دلی اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامد علی شاہ موسوی نے راجہ محمد افضل کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

