ممنوعہ رہنما سرکاری عہدوں کے ذریعے مخالفین کو ٹارگٹ کررہے ہیں،کراچی حملہ بھارتی کاروائی ہے،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارتی کاروائی ہے،قیام امن کیلئے دہشت گردی کے علل و اسباب کا خاتمہ کرنا ہوگا،آغا حامد موسوی
نظریاتی کونسل علماء بورڈ زمیں کالعدم تنظیموں کی موجودگی ایکشن پلان کی پامالی ہے، ممنوعہ رہنما سرکاری عہدوں کے ذریعے مخالفین کو ٹارگٹ کررہے ہیں
پاک فوج اور عوام کی قربانیاں سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھائی جارہی ہیں نظریاتی کونسل کی موجودگی میں متحدہ علماء بورڈ کا ادارہ آئین سے تجاوز ہے
سعودی عرب ترکی ایران بحرین سمیت تمام مسلم ممالک میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جائے دشمن انہیں جواز کے طور پر استعمال کرتے ہیں
حکمران نادان مشیروں کے چنگل سے نکلیں عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدام کریں بصورت دیگر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں بچے گا
پاکستان کے کسی حکمران نے عوام سے ایفائے عہد نہیں کیا، دشمنوں کو ناکام کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے، خیبر پختونخواہ کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارتی کاروائی ہے،امن کے قیام کیلئے دہشت گردی کے علل و اسباب کا خاتمہ کرنا ہوگا، مودی چین کے ہاتھوں اپنی رسوائی اور کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے،نظریاتی کونسل علماء بورڈ زامن کمیٹیوں میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی نیشنل ایکشن پلان کی پامالی ہے ،ممنوعہ جماعتوں کے رہنما سرکاری عہدوں کے ذریعے مخالفین کو ٹارگٹ کررہے ہیں، پاک فوج اور عوام کی قربانیاں سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھائی جارہی ہیں نظریاتی کونسل کی موجودگی میں متحدہ علماء بورڈ کا ادارہ آئین سے تجاوز ہے،سعودی عرب ترکی ایران شام بحرین سمیت تمام مسلم ممالک میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جائے دشمن انہیں جواز کے طور پر استعمال کرتے ہیں،عدلیہ مقننہ انتظامیہ سمیت تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں،لاپتہ افراد کے معاملے سے پاکستان اور پاک فوج کے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں اندرونی بیرونی دشمنوں کو ناکام کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے صوبوں قومیتوں مسالک کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کی جائے،بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات کی پسماندگی دور کرنے کیلئے حکومت اور مقامی سرداران ومشران مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے خیبر پختونخواہ کے صدر غضنفر علی ایڈووکیٹ کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ شرق و غرب میں مسلم ریاستوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست اور ایٹمی قوت ہو نے کے ناطے اسلام دشمن قوتوں کا اولین نشانہ ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عمل کرنا ہو گا نفرت و دہشت کے سوداگروں سے کوئی رو رعایت نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد عدل و انصاف پر استوار ہے لیکن بدقسمتی مسلم ممالک میں کہیں ملوکیت کہیں مکمل وشخصی آمریت اور کہیں نام نہاد جمہوریتمسلط ہے،بعض مسلم ریاستوں میں کلمہ حق کی سزا جیل اور سر کا قلم کیا جانا ہے بعض ممالک میں عوامی مینڈیٹ کو کچل کر مغربی پشت پناہی سے آمریتیں مسلط کی گئیں اقتدار و اختیار والوں کی عیاشیاں مفلوک الحال عوام میں اضطراب کا باعث بن رہی ہیں مذہب کی چھتری محض اپنے دفاع کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ استعمار اور مغرب کے ہاتھوں استعمال ہونے والے ممالک کی ظالمانہ کاروائیوں سے انسانی حقوق کے ٹھیکیدار مکمل چشم پوشی کرتے ہیں کشمیر و فلسطین اس منافقانہ روش کا سب سے بڑا شکار ہیں اسی دوہری اور معاندانہ روش کے سبب دنیا کے مظلومین میں اضطراب بڑھتا چلا جا رہا ہے اور وہ عالمی قوتوں سے مایوس ہو کراپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کے بعد اسلام آباد میں غیر مسلم عبادتگاہوں کی تعمیر اقلیتوں کے ساتھ رواداری کی مثال ہے بھارت میں بابری مسجد بزور طاقت گرادی گئی اور دنیا کی سب بڑی نام نہاد جمہوریت کی عدالت نے مسجد گرانے کی توثیق کی جبکہ پاکستان کرتار پور راہداری پر اربوں خرچ کررہا ہے لیکن بدقسمتی سے مسلم اقلیتوں کو اس کے بر عکس غیر انسانی رویوں کا سامنا ہے، مشرقی تیمور جنوبی سوڈان میں غیر مسلموں کیلئے استصواب رائے کروا دیا گیا لیکن کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کے مسائل آج تک لا ینحل ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ پاکستان میں کسی حکمران نے عوام سے ایفائے عہد نہیں کیاخدارا حکمران نادان مشیروں کے چنگل سے نکلیں عوام کے مسائل کو سمجھیں اور انہیں حل کرنے کیلئے عملی اقدام کریں بصورت دیگر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں بچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.