خیبر پختونخواہ اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کوششیں

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹی این ایف جے کے رہنماؤں کا صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
ٹی این ایف جے کے وفد کی پیپلز پارٹی کی ایم پی اے سے ملاقات
جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد نگہت اورکزئی کے حوالے، قرارداد پیش کرنے کا مطالبہ

پشاور(رپورٹ شفقت احسان) خیبر پختواہ اسمبلی میں بھی پنجاب اور سندھ کی طرح جنت البقیع کی تعمیر کیلئے قرارداد پاسس کروانے کیلئے ٹی این ایف جے کے صوبائی رہنماؤں کی اراکین اسمبلی کے ساتھ مالاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

تحریک نفاز فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کے اعلی سطحی وفد نے خیبرپختوااسمبلی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی‌ لیڈرمحترمہ نگہت اورکزئی سے ملاقات کی اور ان سے سعودیہ میں مسمارشدہ قبرستان جنت البقیع کو تعمیر کرنے کے لۓ تحریری قرارداد پیش کی جس پر پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نگہت اورکزئی نے وفدکے ارکان صوبائی جنرل سیکرٹری ابوجفعر کیانی،صوبائی جائنٹ سیکرٹری وقار حسین میر،صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی عابدعلی خان اورصوبائی سیکرٹری نشرواشاعت وصوبائی ترجمان شفقت احسان کربلائی کو یقین دلایا کہ جنت البقیع کی تعمیر مسلمانان عالم کی دلی خواہش ہے اور ہرمسلمان اس کی اپنی زندگی میں تعمیرکا خواہشمند ہے اور میں صوبائی اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد پیش کرکے اپنا دینی فریضہ ادا کرونگی ۔

محترمہ نگہت اورکزئی نے جنت البقیع کی تعمیر کے لۓ کئی عشروں سے آواز اٹھانے پرقائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی اورتحریک نفازفقہ جعفریہ کی دیرینہ کوششوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیاکہ جنت البقیع کی تعمیرکے لۓ پیپلز پارٹی ہرفورم پر آواز اٹھاکر اپنا دینی فرض اداکرے گی ۔۔ صوبائی عہدیداروں نے بھرپور تعاون پر نگہت اورکزئی صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.