خاردار رکاوٹیں جنت البقیع کے پروانوں کو روکنے میں ناکام،جناح ایونیو پر اجڑے مزاروں کا دلدوزاحتجاج ؛ جنت البقیع اورعمر بن عبدالعزیز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ ایک ہے ، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

عالمی دنیا جنت البقیع کے مزارات کی مسماری پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی تو گذشتہ ایک صدی میں انسانی تہذیبوں کے آثار نہ مٹائے جاتے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
مزارات مقدسہ کی خستہ حالی کے خلاف مختارآرگنائزیشن پاکستان کے ملک گیرماتمی احتجاجی مظاہرے
نیشنل پریس کلب سے چائنہ چوک تک ماتمی احتجاجی ریلی میں مختلف مکاتب فکر کی شرکت  ،سنی شیعہ اتحاد کافقید المثال عملی مظاہرہ
 مزارات مقدسہ کی توہین رکوانے کیلئے پاکستانی حکمران حکومت سعودی عرب پرسفارتی دبائوڈالیں، پنجاب اسمبلی قراردادلائق تحسین ہے
کرونا سے نجات کیلئے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے حرمہائے قدسیہ کی حرمتِ گزشتہ کو بحال کی جائے۔ علامہ بشارت امامی
 شامی حکومت کی وضاحت سے راز کھل چکاہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزارپر حملہ کے مجرموں کے رشتے جنت البقیع گرانے والوں سے ملتے ہیں
 ماتمی جلوسوں کی برآمدگی پرعزاداروں کیخلاف درج مقدمات فوری خارج کیے جائیں۔ ایم او کے مرکزی رہنما ذوالقرنین جمیل کی پیش کردہ،قراردادیں

 
اسلام آباد(ولایت نیوز)قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمی عشرہ صادق آل محمد ؑ کے موقع پرمختار آرگنائزیشن(ایم او) کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے اسلامی مقامات مقدسہ کی بیحرمتی وتباہی ، شام میں حضرت عمر بن عبد العزیز، جنت البقیع میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام و دیگرآئمہ ہدیٰ ، صحابہ کبار ؓ، امہات المومینن ؓ کے مزارات کی مسماری ، عراق وشام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ابنیاء کرام و پاکیزہ صحابہ کباراوؓ مشاہیر اسلام کی قبور ہائے مطہرات کی تباہی اورپاکستان میں اولیاء کرام کے مزارات پرحملوں کیخلاف صدائے احتجاج بلندکی۔ جس کی قیادت علمائے کرام ، مختارآرگنائزیشن کے مرکزی وضلعی عہدیداران  اور دیگر مذہبی رہنما ،ماتمی سالارکررہے تھے۔اس موقع پر عساکر پاکستان سے بھر پور اظہاریکجہتی بھی کیاگیا ۔

کوئی رکاوٹ مختار آرگنائزیشن کے پرامن مظاہرین کو آواز احتجاج بلند کرنے سے نہ روک سکی

مختارآرگنائزیشن پاکستان (ایم او) کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء کو خاردار تاریں لگا کر روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ہزاروں شیعہ سنی برادران رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جناح ایونیو جا پہنچے اور پرامن انداز میں اسلام کے محسنوں کے مزارات کی مسماری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا

ریلی نے جناح ایونیو پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی جہاں سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا خصوصی پیغام مختارآرگنائزیشن کے مرکزی رہنما ذوالقرنین جمیل نے پیش کیاجس میں انہوں نے کہاکہ جنت البقیع و جنت المعلی کی تاراجی اور عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملے کا ما سٹر مائنڈ ایک ہے اگر عالمی دنیا جنت البقیع کے مزارات کی مسماری پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی تو گذشتہ ایک صدی میں انسانی تہذیبوں کے آثار نہ مٹائے جاتے ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا الزام مسلمانوں کے سر تھوپا گیا لیکن در حقیقت اس شدت پسندی کے پیچھے برطانوی سامراج ، امریکی استعمار اور صیہونیت کے ایجنٹ شامل تھے ۔

انہوں نے کہا کہ حقوقِ بشر کے نام نہاد ٹھیکیداروںعرب لیگ،اوآئی سی ،آئی سی سی،اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل غرضیکہ حقوق کی پاسداری کے تمام دعویداروں کو جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مزارات کی پامالی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے باورکرایا ہے کہ کروناسمیت تمام وبائی امراض ، طوفانوں ، ارضی سماوی بلیات سے نجات اور کشمیروفلسطین کی آزادی،القدس کی بازیابی ،بابری مسجد کی ازسر نو تعمیر بلکہ اقلیتوں کی عبادت گاہو ں کو اُن کے نظریات کے مطابق تحفظ فراہم کرنے اورمغربی دنیا میں مسلم قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کروانے کیلئے سب سے پہلے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے حرمہائے قدسیہ کی عزتِ رفتہ اور حرمتِ گزشتہ کو بحال کیا جائے ،ہماراپرامن احتجاج کسی ذاتِ،جماعت ،ملک ،مسلک یا مکتب کے نہیں بلکہ جبرواستبداد اور ظلم و بربریت کے خلاف ہے جو ہمارا بنیادی حق ہے ،یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب پرچم عدل پوری دنیا پر لہرائے گا اور ظالم اپنی موت آپ مر جائے گا کیونکہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ استعماری اشاروں پر کی جانے والی فنڈنگ کے نتیجے میں مسلمانوں کا ورثہ گذشتہ ایک صدی سے مسلسل تباہی کا شکار ہے مزارات مقدسہ کی توہین رکوانے کیلئے پاکستانی حکمران حکومت سعودی عرب پرسفارتی دبائوڈالیں۔ اس موقع پرایک قراردادمتفقہ طورمنظورکی گئی جس میں واضح کیاگیاکہ کاش ہمارے وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری جرات ودلیری کامظاہرہ کرکے شام کے وزیراوقاف کی طرح سعودی حکومت کوفون کرکے صحابہ و اہلبیت و امہات المومنین ؑ کے مزارات کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے دبائوڈال کر عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے کیونکہ21مئی 85ء کے جونیجوموسوی معاہدے کے تحت حکومت پاکستان جنت البقیع اورجنت المعلٰی کی ازسرنوتعمیرکیلئے سعودی حکومت پرسفارتی کوششیں کرنے کی پابندہے مگر وزیر موصوف کی خاموشی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے ؟ یہ تلخ حقیقت ہے
 کہ اگرمسلم حکمرانوں میں جرات ہوتی تومسجداقصیٰ کوآگ نہ لگتی ، بیت المقدس کواسرائیلی دراحکومت تسلیم نہ کیاجاتا، بابری مسجدکی جگہ رام مندرنہ بنتا،اصل میںمسلم حکمران شیاطین ثلاثہ کے چیلے چانٹے ہیں جوسارانزلہ مسلمانوں پرگراتے اورتمام کام مسلم حکمرانوں سے لیتے ہیں، عراق ہویاشام لیبیاہویابحران یمن ہویاروہنگیامسلمانوں پرجبرواستبدادہرجگہ استعمارملوث ہے لہذامسلم حکمران بندہ بن جائیں کروناکی وبامسلم حکمرانوں کے کرتوتوں کانتیجہ ہے ۔ابھی وقت ہے توبہ کادروازہ کھلا ہے خداسب سے زیادہ رحمن ورحیم ہے سب ذہین نشین رکھیں کہ حقوق اللہ کے معاملے میں توبہ قبول ہوسکتی ہے مگرخلق خداکے حقوق اداکیے بغیرخدامعاف نہیں کرے گا ۔

عشرہ صادق آل محمد علیہ السلامپریس کلب اسلام آبادمختار آرگنائزیشن اسلام آباد

Posted by WAL ASR on Friday, June 12, 2020

قراردادمیں باورکرایاگیاکہ شامی حکومت کی وضاحت سے یہ راز کھل چکاہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزارپر حملہ کے مجرموں کے رشتے ناطے جنت البقیع گرانے والوں سے ملتے ہیں ،حضرت عمر بن عبد العزیز شیعہ سنی مکاتب میں یکساں مقبول و محترم ہیںجنہیں اہلبیت رسول ؐ کی محبت کی پاداش میں زہر دیا گیامزار کی بے حرمتی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ، حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار کی بحالی کیلئے شامی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں جنت البقیع اور جنت المعلی کی بحالی کیلئے سعودی بھی ایسے ہی اقدامات کریں،کرونا کے نام پرعبادات رکوانے والے بتائیں امریکہ میں لاکھوں افراد کے احتجاج میں وائر س کہاں گیا؟۔

عشرہ صادق آل محمد علیہ السلامپریس کلب اسلام آبادمختار آرگنائزیشن اسلام آباد

Posted by WAL ASR on Friday, June 12, 2020

ایک قراردادمیں پنجاب اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد کی متفقہ منظوری کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ دیگر صوبے اور قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اس ضمن میںقراردادیں منظور کریں۔ قراردادمیںاسلام کے محسنوں کے مزارات اور شعائر اللہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں گذشتہ4عشروں سے جاری جدوجہد رنگ لا رہی ہے جنت البقیع اور جنت المعلی میں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ ،اہلبیت اطہار ؑ صحابہ کبارؓ کے مزارات مقدسہ کی مسماری نے عالم اسلام کے دل چھلنی کررکھے ہیں اسلام کے محسنوں کے مزارات اور شعائر اللہ کی توہین عالم اسلام کے زوال کا آغاز تھی تحریک خلافت کی صورت اسلامیان ہندوستان نے اس سانحہ فاجعہ کے خلاف آواز بلند کی لیکن استعماری کاسہ لیسی ، باہمی چپقلش اور جرم ضعیفی کے سبب جنت البقیع کے مزارات کی بحالی کی آواز سرد خانے کا شکار ہو چکی تھی جسے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے گذشتہ چار عشروں سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں عالمگیراحتجا جی تحریک میں بدل دیا ہے۔

عشرہ صادق آل محمد علیہ السلامپریس کلب اسلام آبادمختار آرگنائزیشن اسلام آباد

Posted by WAL ASR on Friday, June 12, 2020

قراردادمیںپنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سمیت قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا۔قراردادمیںحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ کروناکی آڑمیں مکتب تشیع کودیوارسے لگانے کی پالیسی ترک کرے ، عزاداری کے روایتی ماتمی جلوسوں کوتحفظ فراہم کرے جوبنیادی اورآئینی حق ہے۔ ماتمی جلوسوں کی برآمدگی پرعزاداروں کیخلاف درج کیے گئے مقدمات فی الفورخارج کرنے کامطالبہ بھی کیاگیاشرکائے مظاہرہ نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افرز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ مکتب تشیع کے حقوق ،عقائد حقہ کے تحفظ ،وحدت و اخوت کے فروغ اور دین و وطن کی سربلندی کیلئے ان کے حکم پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں مظاہرین نوحہ خوانی و ماتمداری کرتے ہوئے واپس پریس کلب پہنچ کر پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری ،انتظامیہ کے افسران ،مختارفور س کے رضا کار ، مختار ایس او اور ابراہیم اسکائوٹس (اوپن گروپ)انتظام و انصرام کیلئے ریلی کے آغاز سے اختتام تک موجود تھے۔ درایں اثناء فیصل آباد،لاڑکانہ،کراچی،لاہور،جھنگ،خیرپور،حیدرآباد،سیالکوٹ،مظفر آباد،گلگت ،کوئٹہ اور دیگر مقامات پر بھی مختارآرگنائز یشن کی جانب سے ماتمی ریلیاں نکالی گئیں اور پرامن مظاہرے ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.