وباؤں سے نجات کا راستہ جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی عظمت رفتہ کی بحالی ؛فیصل آباد میں مقدس مزارات کی پامالی پر احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

وباؤں اور بحرانوں سے نجات کا راستہ جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی عظمت رفتہ کی بحالی ہے۔علامہ عبدالحسن سرحدی
مسلم امہ کے زوال کی وجہ ذوات قدسیہ کی توہین ہے!انہدام جنت البقیع کے خلاف ٹی این ایف کا ماتمی احتجاجی جلوس
مکتب تشیع کو برابری کی سطح پر حقوق کی فراہمی،مکہ و مدینہ کو کھلا شہر قرار دینے کا مطالبہ،خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر دہشت گردی کی مذمت!

فیصل آباد( ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان پر8شوال عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان سمیت فیصل آباد میں بھی مذہبی جذبے اوراس عزم کے ساتھ منایا گیاکہ مقاماتِ مقدسہ کی بحالی کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔اس موقع پرپریس کلب سے ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے کے صوبائی نائب صدر علامہ آغا عبد الحسن سرحدی،ریجنل ناظم الاموررانا نذر علی، ریجنل صدرمولاناآغا حاجت علی، ضلعی صدر سید علی رضوان مہدی، سید نفیس رضا، مولانا سلیم رضا اور دیگر عمائدین کر رہے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے ضلع کونسل چوک تک مارچ کیاجہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آغا عبدالحسن سرحدی نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مسلم حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنا، عالمی ورثے کے نام نہاد پاسبانوں کی منافقت کو بے نقاب کرنااور مشاہیر اسلام کے ساتھ ہونے والے ظلم عظیم پر آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے اجر رسالت ادا کرنا ہے۔انہوں نے مسلم حکمرانوں، او آئی سی اور اقوام متحدہ، خادمین حرمین شریفین سے مطالبہ کیاکہ وہ جنت المعلی اور جنت البقیع کے تاریخی قبرستانوں میں آسودہ خاک اُمہات المومنین ؓ، دختر ِ رسول اکرم ؐ خاتون ِجنت مادرِ حسنین کریمین حضرت فاطمہ زہراؑ، امام حسن ؑ، امام زین العابدین ؑ،امام محمد باقر ؑ اور امام جعفر صادق اور مقتدر صحابہ کبارؓکے مزارات ِ مقدسہ کی ازسر نو تعمیر کرکے انکی عظمت رفتہ بحال کروائیں۔ ذاکر نوید عباس نوید ، رانا نذر علی اور دیگر مقررین نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔

#فیصل_آباد پریس کلب۔

Posted by WAL ASR on Sunday, May 31, 2020

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.