ام البنینؑ کی بیٹی کے مزار سے پریس کلب تک: جنت البقیع کی اجڑی قبروں کا احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

لاہورمیں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی زبردست احتجاجی ماتمی ریلی
آفتوں، وباؤں سے بچاؤ کیلئے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مشاہیر اسلام کے مزارات کی عظمت ِرفتہ بحال کرنا ہوگی۔ علامہ حسین مقدسی
جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی مسماری و بے حرمتی کرنیوالی دہشتگردی آج دنیا بھر میں موجو د مزا رات اور اسلامی تاریخی مقامات پر حملہ آور ہے۔
القدس وکشمیر کی آزاد ی کیلئے مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی ناگزیر ہے۔ لاہورپریس کلب کے سامنے ذوالفقار نقوی،حسن کاظمی،آصف ہاشمی و دیگر کاخطاب

لاہور (ولایت نیوز ) قائد ملت جعفریہ پاکستان آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم انہدام جنت البقیع کا جلوس کا آغاز دربار عالیہ بی بی پاکدامن ؑ کے مزار پر دعا سے ہوا۔

اس کے بعد تمام سوگواران بقیع امامبارگا ہ مسافرخانہ دربارعالیہ بی بی پاک دامنؑ جمع ہوئے جہاں سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل پنجاب کے صدرعلامہ سیدحسین مقدسی، ریجنل صدر سید ذوالفقار حیدر نقوی، علامہ آصف ہاشمی، سیدحسن کاظمی، حیدر سید، عمران حیدر نقوی، سید عمران ترمذی، ذاکر ماجد حسین اثر،احسان جمیل، سید ندیم کاظمی، کامران نقوی، اور دیگر عمائدین کی قیادت میں برآمد ہو کرایمپریس روڈسے ہوتاہوا جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی تعمیر کے نعروں اور ماتمداری کی گونج میں لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی پہنچا جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی ۔

8شوال یوم انہدام جنت البقیع مرکزی احتجاجی ریلی لاہور

Posted by WAL ASR on Sunday, May 31, 2020

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے صوبائی صدرعلامہ سیدحسین مقدسی نے کہا کہ سعودی عرب میں واقع جنت البقیع کے تاریخی قبرستان میں مزارات مقدسہ کی مسماری و بے حرمتی نے ایک ایسی آگ کو بھڑکایا جو آج دنیا بھر میں موجود مشاہیر اسلام کے مزارات اور مقدس مقامات پر حملہ آور ہے جبکہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی حالیہ بے حرمتی بھی اسی کا تسلسل ہے اور قرائن سے ظاہر ہے کہ اگر اس آگ پر قابو نہ پایا گیا تو اگلا نشانہ حرمین شریفین ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانان عالم دینی و ایمانی غیر ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنت البقیع میں رسول پاک ؐ کی پیار ی بیٹی حضرت فاطمہ زہراؑ کے مزار اقدس سمیت اہلیبیت اطہارؑ، امہات المومنین ؓ، صحابہ کبارؓ کے مزارات کی مسماری کے خلاف اقدامات کرتے تو آج دنیا بھر میں امت مسلمہ ظلم و ستم کی چکی میں پس کر زبوں حالی اور حسرت و یاس کی تصویر نہ بنی ہوتی۔ اگر جنت البقیع میں موجود مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ کو بحال کرادیاجائے تو القدس کی یہودیوں کے چنگل سے بازیابی اور کشمیر کی آزادی سمیت تمام عالمی اسلامی مسائل کے حل کی ہم ضمانت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے عزت و حرمت جسطرح انکی زندگی میں واجب ہے اسی طرح بعد از حیات انکے مقابر اور مزارات کی تعظیم بھی لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سفیر امن قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تمام مکاتب فکر کا یہ نمائندہ اجتماع حکومت پاکستان سے مطالبہ کر تا ہے کہ وہ سعودی حکومت پر سفارتی دباؤ ڈالے کے وہ مسمار کیے گئے مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ کو بحال کرے کیونکہ مشاہیر اسلام کے آثار دین اسلام کی شان و شوکت کے وہ مراکز ہیں جہاں سے انسانیت کو درس ہدایت ملتا ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حسن کاظمی نے کہا کہ عالمی وبا کورونا سمیت تمام آفتوں سے تحفظ کیلئے عبادات پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے دین کو اپنی طاقت بنایا جائے اور بارگاہ خداوندی میں دعائیں کی جائیں کیونکہ رسول پاک ؐ نے دعا کو مومن کا ہتھیار قرار دیا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق اور عالمی امن کے ٹھیکیدار اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع میں اسلام کے تاریخی آثار کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں نیز کشمیر و فلسطین، عراق، شام، افغانستان، یمن، بحرین، قطیف و عوامیہ میں امن کی دھجیاں بکھیر کر انسانی حقوق پامال کرنے والے شیاطین ثلاثہ اور انکے ایجنٹوں کو روکا جائے بصورت دیگر دنیا ئے انسانیت وباؤں اور بلاؤں کا شکار رہیگی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آصف ہاشمی کا کہنا تھا کہ تمام اہل ایمان مزارات مقدسہ کی شہادت پر سوگوار و اشکبار ہیں۔ بعدازاں جلوس میں شامل ماتمی حلقوں نے ماتمداری و نوحہ خوانی کی اور جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا واپس دربار بی بی پاک دامن پر اختتام پذیر ہو ا جہاں ریجنل صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ لاہور سید ذوالفقار حیدر نقوی نے اختتامی دعا کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.