لبیک البقیع: امریکہ میں لاک ڈاؤن اور بدامنی کے باوجود ٹی این ایف جے کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

ولایت نیوز شیئر کریں

امریکہ : لیک جارج، ڈاؤن ٹاؤن میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاج 
امریکہ میں لاک ڈاؤن کی پابندی کو پس پشت ڈالتے ہوئے ٹی این ایف جے امریکہ کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی 

لیک جارج ، امریکہ (ولایت نیوز) 8 شوال عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر لاک ڈاؤن کے باوجود تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے درجنوں کارکنان انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاج کیلئے نکل آئے ریلی لیک جارج کے ڈاؤن ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے کے نارتھ امریکہ کے رہنما فیاض اعوان،  طارق رضا، امتیاز مرزا اورسید زین حیدر نے کی ۔

شرکاء بقیع ریلی نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر نو نعرے درج تھے
ریلی میں مختار جنریشن کے بچے بھی شریک تھے جنہوں نے لبیک آئمہ البقیع کی پٹیاں سروں پر باندھ رکھیں تھیں۔

 احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے نارتھ امریکہ کے رہنما فیاض اعوان نے کہا کہ آل سعود نے اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے تحت ۸ شوال 1925 کو جنت البقیع اور جنت المعلی میں مدفون اہل بیت رسول،اذواج رسول اور اصحاب رسول کے مزارات مسمار کردیئے ۔

انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری سے مزارات کو منہدم کرنے والی سوچ نے آج پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے  خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر پر شام میں دھماکہ سے لے کر بامیان میں بدھا کے مجسموں کی تباہی بھی اسی سوچ کا عکاس ہے

سید زین حیدر جعفری نے قرار داد پیش کی جس میں اقوام متحدہ اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سعودی عرب پر جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔قرارداد میں جنت البقیع و جنت المعلی کی بحالی کیلئے جاری قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی عالمی سطح پر کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ مزارات مقدسہ کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جنت البقیع کی مظلومیت پر لبیک کہتے ہوئے خطرات سے بے خوف ، محبت رسول ؐ و آل رسول ؐ سے سرشار ٹی این ایف جے کے کارکنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.