لبیک یا زہراؑ: خیرپور میرس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا عظیم الشان ماتمی احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

خیرپور(ولایت نیوز۔ عادل حسنین زیدی )حسبِ فرمان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی 8 شوال المکرم عالمی یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، مختار فورس والنٹیئر ، مختار آرگنائزیشن ضلعہ خیرپور میرس کی جانب سے ماتمی احتجاجی ریلی نالی گئی ۔ جو خیرپور پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔

تحریک کے رہنماؤں استاد ابو الحسنین زیدی ،سید محمد علی آل قاسم ، امداد علی خمیسانی ایڈووکیٹ ، غلام مصطفی شاہ رضوی، یوسف زیدی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرکے جنت البقیع اور جنت المعلی کے مزارات کی بحالی کا مطالبہ کیا مقررین نے عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملہ کو جنت البقیع گرانے والی قوتوں کا اقدام قرار دیا جو ساری دنیا میں مزارات گرا کر فتنہ پیدا کررہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.