قائد ملت جعفریہ آغا حا مد موسوی کی جانب سے عمر بن عبد العزیز کے مزار پر دہشت گردی کی مذمت؛ 8 شوال کو مزارات کی توہین کے خلاف عالمی احتجاج کی اپیل

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز )قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے خلیفہ عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کے مزار پر دہشت گردی کی پروز مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے ۔

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری بیان کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ نے کہا کہ جنت البقیع و جنت المعلی میں اہلبیت و صحابہ و امہات المومنین کے مزارات کو گرانے والی دہشت گردفکر ساری دنیا میں پھیل چکی ہے جنت البقیع وجنت المعلی مسمار کرنے اور عمر بن عبد العزیز کے مزار پر دہشت گردی کے پیچھے ایک ہی سوچ کار فرما ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالم اسلام مزارات کی بے حرمتی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہم آواز ہو جائے اگر جنت البقیع وجنت المعلی کی تاراجی پر امت مسلمہ راست اقدام اٹھاتی تو آج شیطانی دہشت گردوں کو ملک ملک مشاہیر اسلام کے مزارات کی توہین نہ ہوتی ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اپیل کی کہ م8شوال31 مئی یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مزارات کی توہین کے خلاف دنیا بھر میں بھرپور آواز احتجاج بلند کی جائے۔

یاد رہے کہ عمر بن عبد العزیز وہ واحد اموی خلیفہ ہیں جن کے دور میں اولاد رسولؐ اہلبیت اطہار پر ظلم و ستم بند رہا آپ کے ڈھائی سالہ حکومت میں انجام پانے والے اہم امور میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر سرکاری طور ہونے والے سب و شتم کو ختم کردیا گیا، فدک کی جاگیر کو اولاد حضرت فاطمہ کو واپس کردیا گیا اور بنی امیہ حکومت میں غصب کئے گئے عوامی اموال کو لوٹادیا گیا تھا۔ تاریخ یعقوبی کے مطابق امام محمد باقر علیہ السلام عمر بن عبد العزیز کو نجیب بنی امیہ کہا کرتے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.