ام البنین ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام یوم الحزن کی مرکزی مجلس ؛ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری ؑ کے تابوت کی برآمدگی

ولایت نیوز شیئر کریں

دستور اسلامی کی اشاعت میں حضرت خدیجہ الکبریٰ حضورؐ کی قوت بازوتھیں۔ڈاکٹر فرزانہ نقوی
ماہِ صیام میں باب قبولیت کھلا ہوا ہے،قوم کروناسے نجات کیلئے خضوع و خشوع کیساتھ توبہ و استغفار،بارگاہ خداوندی میں دعائیں مانگے
مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ میں ملیکۃ العرب کے یوم وفات پر مجلس عزا سے سیدہ بنت موسی موسوی کاخطاب‘تابوت کی برآمدگی اورپرسہ داری

اسلام آباد(ولایت نیوز ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے کردہ عالمگیر ایام الحزن کے سلسلے میں مرکزی امامبارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں ام البنین ڈبلیو ایف‘سکینہ جنریشن اور گرلز گائیڈ کے زیراہتمام خواتین کی مرکزی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں حتیاطی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے سوگوار خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ ڈاکٹر فرزانہ نقوی نے کہاکہدستور اسلامی کی اشاعت میں حضرت خدیجہ الکبریٰ حضورؐ کا دایاں بازوں تھیں جنہوں نے اپنا تمام تر مال و متاع حضورؐ کے قدموں پر نچھاور کر کے اسلام کو مضبوط اساس فراہم کر دی۔انہوں نے قرآن مجیدکے تیسویں پارے کی سورۃ والضحیٰ کے حوالے سے حضرت ابوطالب ؑ اورخدیجہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند عالم نے مال خدیجہ کو اپنا مال اور حضرت ابو طالب ؑ کی پناہ کو اپنی پناہ اور نصرت رسول ؐ قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سورج کی روشنی سمندر کی تہہ تک پہنچتی ہے اسی طرح حضرت خدیجہ کو قدرت نے سورج سے تشبیہ دی ہے جنہوں نے 13آئمہ معصومین ؑ کی پرورش کا سامان فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ اس معظمہ بی بی نے اپنا تمام تر اثاثہ اور مال و اسباب راہ اسلام میں قربان کر کے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو جذبہ ایثار کا عملی سلیقہ سکھایا۔سیدہ بنت موسیٰ موسوی نے کہاکہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ صدیقہ دارین اور عظیم محسنہ انسانیت و شریعت ہیں جنہیں تاریخ میں سب سے بڑا اور منفرد اعزاز یہ ملا کہ آپ خاتون جنت کی ماں ہیں جن کے دم سے رخ ہستی پہ اجالا آگیا،آپ نے اپنے پاکیزہ کردار سے ظلمات کو ایک صبح ابدرنگ میں ڈھال کر اسلام کو بچوں کی طرح اپنی گود میں پالا۔انہوں نے کہا کہ جبریل امین بھی بی بی خدیجہ کے گھر کا گداگر اور دین پیمبر حضرت خدیجہ ؑ کا مقروض ہے،سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ بی بی مملکت دین کیلئے آخری حد اور تمام سادات کی جد ہیں۔ مجلس عز سے دیگرذاکرات نے بھی خطاب کیا۔ اختتام مجلس شبیہ تابوت ملیکہ کائنات حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑبرآمدہوا اور ماتمداری کی گئی۔سکینہ جنریشن،گرلز گائیڈ نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.