کورونا وبا کا مقابلہ جذبہ خدیجہ ؑ سے کرنا ہوگا،حضرت خدیجہ ؑکی مالی پشت پناہی نے اسلام کو طاقت و توانائی بخشی، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک تسلیم کیا جانا کشمیریوں کی مظلومیت کی فتح ہے ،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
 دنیا وبائی عالمی جنگ کا شکار ہے جبکہ بھارت و اسرائیل کشمیر و فلسطین میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کررہے ہیں
اقوام متحدہ او آئی سی و عالمی ادارے اپنی مجرمانہ خاموشی توڑ یں،بھارتی اسرائیلی اشتعال انگیزیاں عالمی امن کی تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں
 قربانی و ایثار کے بغیر کوئی تحریک اور انقلاب کامیاب نہیں ہو سکتا،حضرت خدیجہ ؑکی مالی پشت پناہی نے اسلام کو طاقت و توانائی بخشی
 حضرت خدیجہ اسلام کی پہلی مصدقہ ، ضامن نسل رسالتؐ اور منفرد رفیقہ رسولؐ ؐ تھیں،درس خدیجہ ؑ کربلا و دمشق سے لیکر آج تک اسلام کا پاسبان ہے
 کورونا وبا کا مقابلہ جذبہ خدیجہ ؑ سے کرنا ہوگاجنہوں نے ایثار و قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک بے نظیر رہے گی، مجلس یوم الحزن سے خطاب

اسلام آباد (ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی تازہ ترین رپورٹ میں پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک تسلیم کیا جانا کشمیریوں کی مظلومیت کی فتح ہے ، دنیا وبائی عالمی جنگ کا شکار ہے جبکہ بھارت و اسرائیل کشمیر و فلسطین میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کررہے ہیں ،اقوام متحدہ اور عالم اسلام کی نمائندہ تنظیم او آئی سی سمیت تمام عالمی ادارے اپنی مجرمانہ خاموشی توڑ کر عالمی استعمار اور اسکے پٹھوئوں بھارت و اسرائیل کو لگام دیں بصورت دیگر بھارتی و صیہونی اشتعال انگیز کاروائیاں عالمی امن کیلئے بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں ، قربانی و ایثار کے بغیر کوئی تحریک اور انقلاب کامیاب نہیں ہو سکتا ام المومنین حضرت خدیجہ ؑکی مالی پشت پناہی نے اسلام کو طاقت و توانائی بخشی ، کورونا وبا کا مقابلہ جذبہ خدیجہ ؑ سے کرنا ہوگاملیکۃ العرب حضرت خدیجہ الکبری نے اپنی تمام دولت دین مصطفویؐ نچھاورکرکے ایثار و قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک بے نظیر رہے گی۔

حضرت خدیجہ اسلام کی پہلی مصدقہ ، ضامن نسل رسالت  اور منفرد رفیقہ رسول ؐ تھی  جنہیں25سال یکہ و تنہا رسول ؐ کی رفاقت کا اعزاز حاصل ہوا، حضرت خدیجہ شہیدہ ٔ شعب ابی طالب ہیں جو رسول کی رفاقت میں شعب ابی طالبؑ کے مصائب جھیلتے ہوئے دنیا سے چل بسیں،  درس خدیجہ ؑ  کربلا و دمشق سے لیکر آج تک اسلام کی صداقت کا پاسبان ہے،شھر اللہ کی مقدس ساعتوں میں ملیکہ اسلام ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے ایثار و قربانی اور پاکیزہ سیرت کو شعار بنا کر ہر قسم کی وبائوں ،بلائوں اورانسانیت دشمن سازشوں کو ناکام کرکے دنیا کو عالمی امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سوموار10رمضان کومحسنہ اسلام ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے وصال کے موقع پر عالمگیر یوم الحزن کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ،ہنود و یہود کی ظالمانہ کاروائیاں عالمی امن کے ٹھیکیداروں  کے منہ پر زوردار طمانچہ ہیں جو آئے دن مسلم اور پسماندہ ممالک پر پابندیاں لگاتے ہیں لیکن ۔آقای موسوی نے باورکرایا کہ دین اسلام صلح و آشتی اور امن و سلامتی کا پیامبر ہے جس نے کبھی جارحیت کا ارتکاب نہیں کیا ،اسکا نظریہ اساسی اسلام ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان جب سے صفحہ ارضی پر رقم ہوا ہے بھارت نے اشتعال انگیز کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،پہلے کشمیر سمیت پاکستان میں شامل ہونیوالے اہم علاقوں پر قبضہ جمایا ،65ء کی جنگ مسلط کرکے منہ کی کھائی اور اسکا بدلہ لینے کیلئے  71کی جنگ کی جارحیت کرکے آدھا ملک ہم سے علیحدہ کردیا ازلی دشمن کی مکارانہ کاروائیوں کی وجہ سے بھارتی سیکولر ازم کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔

آقای موسوی نے واضح کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خالص انتہا پسند ہندو جماعت ہے جس نے مسلمان اورپاکستان مخالف ایجنڈے کی بنیاد پر دونوں الیکشن جیتے، مودی ٹریک ریکارڈ انتہائی خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے71ء کے سانحہ مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کے غنڈوں کے ذریعے پاکستان کو توڑنے کی تحریک میں کردار ادا کرنے کا اعتراف فخریہ انداز میں سینے پر ہاتھ مار کر کیاجبکہ گجرات کے مسلم کش فسادات میں مودی سب سے آگے تھا اسی بناء پر اسکے خلاف مقدمات درج ہوئے اوراسکے امریکہ داخلے پر پابندی بھی لگی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کشمیر کے اصولی موقف کو متنازعہ بنانے کیلئے بھارت میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گھنائونی سازش کو عملی جامہ پہنا رہا ہے جس نے مبینہ طور پر 5اگست2019کو بھارتی آئین کی دفعہ370اور 35 Aکو حذف کرکے مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈائون اور کرفیو لگا کر کشمیریوں کو گھروں میں محبوس کردیا اورظلم و بربریت کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے،صرف یہی نہیں بلکہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے،سکھوں کے گولڈن ٹیمپل ،عیسائی گرجہ گھروں اور مسلمانوں کی مساجد کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے اور مسلم مخالف شہریت بل پر پورا بھارت سراپا احتجاج بن گیا ہے۔

آقای موسوی نے یہ بات زوردیکر کہی کہ بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہے  اسی لئے امریکی رپورٹ نے یہ واضح کردیا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور یہ مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہریت قانون خاص طور پر مسلم مذہبی آزادی کے سراسر خلاف ہے جسکے ذریعے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہندوئوں کو تشدد کی اجازت دے دی گئی ہے اور ہندو مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیںاور نفرت انگیز کاروائیوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان کی جانب سے اقدامات کا اعترا ف بھی کیا گیا ہے جس میں کرتارپور راہداری اور پہلی بارگرو ناننک یونیورسٹی ،ہند و مندر دوبارہ کھولنے ، جیسے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی گئی ہے جبکہ امریکی کمیشن نے بابری مسجد کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی کاوشوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.