زندگی سے زیادہ عزاداری عزیز ہے ، شہادت علیؑ کے جلوسوں پر پابندی ناقابل قبول؛صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ

ولایت نیوز شیئر کریں

شہادت علی ابن ابی طالبؑ کی مجالس و جلوس پر پابندی کا فیصلہ غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، علامہ اصغر نقوی
کورونا سمیت ہر بلا و آفت کا مقابلہ حیدری ؑ جذبہ کے ساتھ کریں گے

کراچی (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اصغر علی نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ کی مجالس و جلوس پر پابندی کا فیصلہ غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں اور عزاداروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اصغر نقوی نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے اول دن سے حکومت سے تعاون کرتے چلے آرہے ہیں زائرین کے ساتھ روا رکھے گئے رویہ پر تحفظا ت کے باوجود ملک کے وسیع تر مفاد میں اسے برداشت کیا لیکن عزاداری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جی حضوریاں کرنے والوں کو ساتھ بٹھا کر کئے جانے والے فیصلے ملک و قوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سانسیں عزاداری کا صدقہ ہیں ہمیں زندگیوں سے زیادہ عزاداری عزیز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے شعائر اسلام پر کوئی سودا بازی نہ کرنے کے اعلان پر کاربند ہیں کورونا سمیت ہر بلا و آفت کا مقابلہ حیدری ؑ جذبہ کے ساتھ کریں گے ۔

علامہ اصغر نقوی نے کہا کہ ہم علی ؑ والے ہیں کورونا جیسی آفتوں سے ڈرنا نہیں لڑنا ہمارا مقصد ہے اسی لئے مختار فورس رضاکار اور ابراہیم سکاوٹس اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر دن رات متاثرین کی خدمات میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.