کربلائے معلی میں نبی کریمؐ کا موئے مبارک

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت نیوز) اکثر شخصیات یہ جان کر حیران ہوں گی کہ نواسے امام حسین ؑ کے میوزیم میں نانا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سے منسوب "موئے مبارک” بھی موجود ہے ۔

یہ موئے مبارک 1309ھ میں دور خلافت عثمانیہ میں حرم مقدس حسینی کو تحفتا پیش کیا گیا تھا ۔ حرم مقدس حسینی ؑ کے میوزیم کے مدیر کے مطابق یہ موئے مبارک  نوادرات میں سے ایک انتہائی متبرک ترین حیثیت رکھتا ہے جسے انتہائی خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے  اور اسے فقط ماہ شعبان میں ایام سعید کے موقع پر زیارت عام کے لئے پیش کیا جاتا ہے ۔

موئے مبارک کی زیارت عموما شعبان کے مہینے میں کرائی جاتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.