ہمارے طبیب نجف کربلا و کاظمین میں ہیں ؛ کورونا سے بے خوف زائرین امام کاظمؑ نے عالمی میڈیا کو حیران کردیا

ولایت نیوز شیئر کریں

کاظمین شریفین (ولایت نیوز) امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ امام الجوادین ؑ پر کورونا سے بے خوف ہزاروں عزاداروں و زائرین کے گریہ و ماتم کرتے ہوئے عشق و وارفتگی سے لبریز مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں جن میں نوحہ و ماتم کرتے ہوئے زائرین پکار رہے ہیں کہ ہمارے طبیب نجف کربلا و کاظمین میں ہیں جن کی موجودگی میں ہمیں کورونا سے کوئی خوف نہیں ۔

اسیر بغداد کے غم میں دھاڑیں مار کر روتے ہوئے عزادار، بین کرتی خواتین اورآ نسو بہاتے کم سن بچے تمام کورونا متاثرین کو چیلنج کرتے نظر آتے ہیں کہ باب الحوائج امام موسی کاظم ؑ کے صحن میں آجاؤ اگر بیماری دفع نہ ہو تو ہمیں ذبح کردینا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.