عید مبعث پر روضہ امیر المومنینؑ کھلوا دیا گیا،روضہ علیؑ بند رہا تو نعمتیں غائب ہو جائیں گی،مقتدی الصدر

ولایت نیوز شیئر کریں

نجف الاشرف (ولایت نیوز )27رجب یوم بعثت الرسول ؐ کے موقع پر عراق کے طاقتور سیاسی رہنما آیۃ اللہ مقتدی الصدر اور آیۃ اللہ سند نے روضہ امام علی ابن ابی طالب ؑ کھلوا دیا جو کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے خوف سے بند کردیا گیا تھا۔

عید بعثت الرسولؐ کے موقع پر زیارت امیر المومنینؑ ایک مسنون عمل ہے جسے اہل عراق صدیوں سے بجالاتے چلے آرہے ہیں ۔

ہزاروں عراقیوں نے بھی مبعث الرسول ؐ کے موقع پر روضہ امیر المومنینؑ کی زیارت کی ۔

روضہ امام المتقین پر حاضری کے موقع پر آیۃ اللہ مقتدی الصدر کا کہنا تھا اگر مولا علی ؑ کا روضہ بند رہا تو نعمتیں غائب ہو جائیں گی لہذا تمام مزارات کو کھولا جائے ۔

یاد رہے کہ آیۃ اللہ مقتدی الصدر کے گڑھ صدر سٹی میں جمعہ کی نماز کا سلسلہ بھی تواتر سے جاری ہے ۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں واضح کیا گیا تھا کہ مزارات پر حاضری ہی کورونا کا موثر ترین علاج ہے ۔

روضہ علیؑ عذاب سے بچاؤ کا قلعہ ہے ؛ آیۃ اللہ شیخ محمد سند کی روضہ مولا علی ؑ پر حاضری
روضہ علیؑ عذاب سے بچاؤ کا قلعہ ہے ؛ آیۃ اللہ شیخ محمد سند کی روضہ مولا علی ؑ پر حاضری
آرکائیو:الیکشن میں کامیابی پر چوکھٹ علی المرتضی ؑ پر سجدہ ریز ہوتے ہوئے مقتدی صدر کی تصویر
آیۃ اللہ مقتدی الصدرچوکھٹ علی المرتضی ؑ پر گریہ و مناجات کرتے ہوئے ۔ ولایت لائبریری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.