روضہ علیؑ عذاب سے بچاؤ کا قلعہ ہے ؛ آیۃ اللہ شیخ محمد سند کی روضہ مولا علی ؑ پر حاضری

ولایت نیوز شیئر کریں

نجف اشرف (ولایت نیوز ) آیت اللہ شیخ محمد سند نے امام المتقین مشکل کشائے دوجہاں حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے مزار پر حاضری دی ہے اور ضریح مقدس کی جالی سے لپٹ کر انسانیت کی کورونا سے نجات کیلئے دعائیں کی ہیں ۔

آیت اللہ سند ، قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی اور تحریک الصدر کے سربراہ آیت اللہ مقتدی الصدر ، سمیت دنیا بھر سے سینئر علماء بیت اللہ اور آئمہ اطہار کے مراقد کو عوام الناس کیلئے کھلے رکھنے کیلئے آواز بلند کرہے ہیں ۔

احادیث و روایات اور علمائ مراجع کی بیان کردہ لاتعداد کرامتوں کے مطابق مراقد قدسیہ ہمیشہ امت محمد ی کیلئے شفاخانہ کی حیثیت کے حامل رہے ہیں۔ حدیث قدسی میں قول خداوند عالم ہے: ولایۃ علی بن ابی طالب حصنی فمن دخل حصنی امن من عذابی (عیون اخبار الرضا، جلد۲، صفحہ ۱۳۶)علی ابن ابی طالبؑ کی ولایت میرا قلعہ ہے جو بھی اس قلعہ میں داخل ہوا وہ عذاب سے نجات پاگیا۔ جس کی ولایت عذابوں سے نجات کا قلعہ ہو اس کا مرقد کیونکر شفا کا سرچشمہ نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.