کورونا کرفیو کے باوجود کاظمین میں یوم شہادت باب الحوائجؑ پر لاکھوں عزاداروں کی حاضری

ولایت نیوز شیئر کریں

الکاظمیہ عراق (ولایت نیوز) کورونا کرفیو کے باوجود لاکھوں زائرین اسیر بغداد امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت پر کاظمین پہنچ گئے ۔ عزاداروں کیلئے امامین الجوادین کے حرم کا ایک گیٹ کھلا رکھا گیا تھا۔

زائرین کئی کئی سو میل پیدل سفر کرکے روضہ باب الحوائج پر پہنچے تھے جن کی وارفتگی اور جذبے سے عالمی میڈیا بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔

25 رجب شہادت امام موسی کاظم ؑ پر کاظمین میں عزاداری کا اجتماع دنیا کے بڑے اجتماعات میں شامل ہے اگست 2005 میں 25 رجب کے اجتماع میں ایک ہزار سے زائد عزادار اور زائر جسر الآئمہ پل پر دہشت گردی اور بھگڈر کی وجہ سے شہید ہو گئے تھے جہاں امام موسی کاظم کا جنازہ مزدوروں نے 25 رجب 183 ھ کو بے وارث سمجھ کر لا چھوڑا تھا۔

کاظمین :زائرین کئی سو میل پیدل چل کر روضہ باب الحوائج پر پہنچے تھے

امام موسی کاظم ؑ پوری دنیا بالعموم اور اہل عراق میں بالخصوص باب الحوائج کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ان کے مزار پر بلا تفریق مسلک زائرین عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.