سری نگر امرتسر نہیں کشمیریوں کی پشت پرپونے دوارب مسلمان ہیں، قا ئد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

بھارتی بربریت میں اضافے سے تحریک آزادی آگے بڑھ رہی ہے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

اگرکوئی حرکت کی گئی توہندوبنیا27فروری کوبھی بھول جائیگا، پوری قوم عساکرپاکستان کے ہراول دستے کے طورپرتیارکھڑی ہے

بھارت نے گولڈن ٹمپل کامحاصرہ کرکے جلیانوالہ باغ جیساقتل عام کیاجس پر آج بھی دنیاشورمچاتی ہے،بے گناہ مارے جانے والوں کاکوئی پرسان حال نہیں

حکومت اپوزیشن کوساتھ لیکرچلے ، اتحادپرضرب لگانے والے اقدامات سے گریزکرے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادپیش کی جائے

حضرت امام محمدباقرؑ کے ارشادات کی روشنی میں دنیائے ظلم وبربریت کوشکست فاش دیکرپرچم اسلام کوسربلندکیاجاسکتاہے۔ قائدملت جعفریہ کامجلس باقرالعلوم سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ہندوبنیاذہن نشین رکھے کشمیرامرتسرنہیں جہاں اس نے گولڈن ٹمپل کامحاصرہ کرکے بے رحمی ،ظلم وبربریت کیساتھ پنجابی سکھوں کی تحریک کوکچل دیاتھا اور جلیانوالہ باغ جیساقتل عام کیاجس پر آج بھی دنیاشورمچاتی ہے مگرگولڈن ٹمپل میں مارے جانے والے بے گناہوں کاکوئی پرسان حال نہیں ، آج وہی کھیل 370اور35Aکوختم کرکے کشمیریوں کےساتھ کھیل جارہاہے ،معلوم رہے کہ کشمیری تنہانہیں بلکہ ان کی پشت پرپونے دوارب مسلمان موجودہیں، پاکستان کی جری بہادرافواج نے جس طرح 27فروری کوبھارت کوآئینہ دکھایاتھااگراب کوئی حرکت کی گئی توہندوبنیا27فروری کوبھی بھول جائیگا، پوری قوم عساکرپاکستان کے ہراول دستے کے طورپرتیارہے ، حکومت کوچاہیئے کہ وہ اپوزیشن کوساتھ لیکرچلے ، اتحادپرضرب لگانے والے اقدامات سے گریزکرے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادپیش کی جائے، عالمی عدالت انصاف میں کشمیریوںکامقدمہ دائر کیاجائے، نہ صرف مسلم بلکہ اقوام متحدہ میں دنیاکے تمام رکن ممالک میں حکومت واپوزیشن ارکان پرمشتمل نمائندہ وفودبھیج کراقوام عالم پرزوردیاجائے کہ وہ کشمیریوںکےخلاف 70سالہ بھارتی جارحیت کانوٹس لیں ، بھارت چورمچائے شورکے تحت جنوبی ایشیاکاسب سے بڑادہشتگردہے ، حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام کے ارشادات وتعلیمات کی روشنی میں دنیائے ظلم وبربریت کوشکست فاش دیکرپرچم اسلام کوسربلندکیاجاسکتاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت حضر ت امام محمدباقرالعلوم ؑکی مناسبت سے جمعہ کو” مجلس باقرالعلوم“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ گزشہ پون صدی سے ہرقسم کے مظالم اورجبروتشددکرکے دیکھالیامگرجس قدرظلم بڑھتاجارہاہے کشمیریوں کی تحریک آزادی زورپکڑرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ازلی دشمن بھارت نے آغازسے لیکرآج تک پاکستان کوڈسنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،45ءاور65ءمیں اسے منہ کی کھانی پڑی ،انتہاپسندایجنسی راکووجوددیا،مشرقی پاکستان کودولخت کیا،74ءمیںپاکستان کوڈرانے کیلئے ایٹمی دھماکہ کیا، پاکستان کودہشت گردی کاشکاربنایا، رنگے ہاتھوں خطرناک جاسوس کلھبوشن پکڑاگیالیکن عالمی عدالت میں کیس لے جانے کے باوجودبھارت کوذلت ورسوائی کاسامناکرناپڑامگرہمارے بھولے بھالے حکمران آج بھی خوش فہمی میں مبتلاہےں اورہندوبنیے امن کی امیدلگے بیٹھے ہیں مگربھارتی حکمرانوں نے اپنے بزرگوں کی جانب سے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے قراردادوںکو سبوتاژکرکے اپنے بڑوںکے منہ پرطمانچے مارے ہیں ۔

آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ ہم نے بارہاکہاہے کہ بھارت وہ اژدھاہے جسے جتنادودھ پلایاجائے ڈسنے سے بازنہیں آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوبنیانے آغازہی سے تقسیم ہندکوقبول نہیں کیابلکہ مسلسل سازشوں میں مصروف ہے ۔ٹی این ایف جے کے سربراہ نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کادوقومی نظریہ درست ثبوت ہوگیاہے کہ ہندومسلم دوالگ قومیں ہیں کیونکہ تشکیل پاکستان کے مخالفین بھی بھارتی جبرکاشکارہیں ۔انہوں نے کہاکہ مودی کے گزشتہ دورمیں بھی انتہاپسندی عروج پرتھی آج بھی اقلیتوں کاجینادوبھرہے جوخوف کے ماحول میں سانس لے رہی ہیں ، مودی کی رگ رگ میں مسلم دشمنی بھری پڑی ہے جس کی بناءپروہ دوبارالیکشن جیت کرآیاہے۔

آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے افسوس کااظہارکیاکہ بھارت کو تمغوں اوراعزازات سے نوازنے اوراس پرواری قربان جانے والے مسلم حکمرانوں کیلئے کشمیریوں پربے پناہ بھارتی مظالم لمحہ فکریہ ہیں ؟انہوں نے عرب دنیاکے حکمرانوں پرزوردیاکہ وہ ایک طرف ہوں اورکھل کربھارت یاپاکستان کسی ایک کاساتھ دیں اورذہن نشین رکھیں کہ پاکستان نے ان کاہرمشکل وقت میں ساتھ دیاہے لہذادوغلی پالیسی ترک کرکے دوٹوک فیصلہ کریں، انکے گول مول بیانات بھارت کوتقویت دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس بڑی تعدادمیں افواج ہیں ہم سے چارگنا زیادہ جنگی سازوسامان ، امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، اسرائیل سمیت مختلف ممالک سے اس نے ایٹمی دفاعی تعاون کے معاہدے کررکھے ہیں مگراس کے باوجودہماری فضائی،بری اوربحری افواج کے مقابلے میںکشمیریوں کےخلاف بھارتی داراندازی کی گھناﺅنی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام محمد باقرؑنے احکام و علوم الٰہی کے اس قدر حقائق بیان فرمائے کہ کوتاہ دل اور بصیرت کے اندھوں کے علاوہ کوئی بھی ان کا انکار نہیں کرسکتا۔آپ ؑ نے کلمہ حق کہنے سے کبھی دریغ نہیں کیا،اسی کی پاداش میں آپ ؑ نے جام شہادت نوش فرمایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.