ایفل ٹاور:ہزاروں سیاح ‘لبیک البقیع’ کی صدائیں سن کر چونک اٹھے

ولایت نیوز شیئر کریں

جنت البقیع میں روشنی کے میناروں کے مزارات کی تباہی پر ایفل ٹاور کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج

جنت البقیع کی خستہ حالی آثار انسانی کےتحفظ کے اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے, رہنما ٹی این ایف جے فرانس

یونیسکو،او آئی سی عظیم اسلامی ورثے اور مقدس مزارات کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں

علامہ مرتضی علی حیدری ، رحمت علی شاہ جعفری، واحد حسین جعفری اور دیگر کا خطاب

پیرس(ولایت نیوز)فرانس کے تاریخی ایفل ٹاورپر موجود ہزاروں سیاح ‘لبیک البقیع’ ‘لنیک یا زہراؑ ‘ کی صدائیں سن کر اس وقت چونک اٹھے جب تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنان اسلام کے مقدس مقامات کی تاراجی اور مسماری کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے دنیا کے اس تاریخی مقام پر احتجاج کررہے تھے ۔

انقلاب فرانس کے سو سال بعد تکمیل پانے والاتاریخی ایفل ٹاور دنیا کا  وہ مقبول ترین مقام ہے  جسے دیکھنے سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں ۔1889ء میں انجینئرنگ اس شاہکار کے تعمیر ہونے کے بعد اسے کروڑوں سیاح دیکھ چکے ہیں ہر روز دنیا کے گوشے گوشے سے ہزاروں سیاح یہاں موجود ہوتے ہیں ۔

عالم اسلام کے بطل جلیل ملت تشیع کے روحانی پیشوا آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنوں کی جانب سے جنت البقیع کے احتجاج کیلئے سب سے زیادہ سیاحی کیلئے مشہور ایفل ٹاور کے انتخاب کا مقصد  جنت البقیع کی مظلومیت اور اسلامی ورثے کی تباہی پر عالمی اداروں کی منافقت بے نقاب کرنا تھا جیسے امام باقر ؑ نے امام صادق ؑ کو منی کے مقام پر عزاداری کرنے کی تلقین فرمائی تھی تاکہ  آل محمد ؐ پر کئے گئے حکمرانوں کے ظلم و ستم دنیا پر آشکار ہو سکیں  ۔

کافی میں يونس بن يعقوب نے امام صادق عليه السلام سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا : میر ے پدر بزرگوار امام باقر  علیہ السلام نے فرمایا اے جعفر  صادق ؑ؛ میر ے مال میں سے فلان مقدار میں رقم وقف کردو تاکہ میرے لئے دس سال تک ایام حج کے دوران مقام منا میں، نوحہ خوان افراد عزاداری اور مرثیہ سرائی کریں ۔

سنت معصومین پر عمل کرتے ہوئے جنت البقیع کی تاراجی پر احتجاج کرنے والے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنوں  نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ تحریر تھا. مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے فرانس کے رہنماء علامہ مرتضی علی حیدری نے کہا کہ جنت البقیع کی خستہ حالی آثار انسانی کےتحفظ کے اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے بزرگ رہنما سید رحمت علی جعفری نے کہا کہ افغانستان میں بدھا کے مجسموں کی تباہی پر چیخنے چلانے والے عالمی اداروں کو اسلامی ورثے کی تباہی پر سانپ سونگھ چکا ہے

جنت البقیع کمیٹی کے کنوینئر واحد حسین جعفری نے قرار داد پیش کی جس میں مزاراتِ مقدسہ کی مسماری کو تاریخ کا عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ،یونیسکو،او آئی سی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ عظیم اسلامی ورثے کی بحالی اور مقدس مزارات اور اسلامی آثار کی بحالی کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

جنت البقیع میں روشنی کے میناروں کے مزارات کی تباہی پر ایفل ٹاور کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج
جنت البقیع میں روشنی کے میناروں کے مزارات کی تباہی پر ایفل ٹاور کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج
جنت البقیع میں روشنی کے میناروں کے مزارات کی تباہی پر ایفل ٹاور کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج
جنت البقیع میں روشنی کے میناروں کے مزارات کی تباہی پر ایفل ٹاور کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج
جنت البقیع میں روشنی کے میناروں کے مزارات کی تباہی پر ایفل ٹاور کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج
جنت البقیع میں روشنی کے میناروں کے مزارات کی تباہی پر ایفل ٹاور کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.