شب شہادت بقیع ۔ پشاور امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر میں مجلس و ماتم

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور(ساجد کربلائی )یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں ٹی این ایف جے خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر پشاور میں11 جون (شب 8 شوال ) مجلس عزا اور ماتمداری کا انعقاد ہوا۔ جس میں پشاور بھر سے عزاداروں ماتمیوں اور شیعہ سنی سوگواران جنت البقیع نے شرکت کی ۔

مجلس عزا سے فارسی ، پشتو، ہندکو اور اردو زبان میں ذاکرین اور شعراء نے خطاب کیا مصائب سیدہ زہرا ؑ بیان کئے گئے ۔

یاد رہے کہ اسی امام بارگاہ سے 8شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کا تاریخی جلوس برآمد 5 بجے سہ پہر بر آمد  ہوگا جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں جلوس  تاریخی قصہ خوانی بازار پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرلے گا جس سے ٹی این ایف جے کے رہنما اور ذاکرین و علما خطاب کریں گے ۔

شب شہادت بقیع ۔ پشاور امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر میں مجلس و ماتم
شب شہادت بقیع ۔ پشاور امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر میں مجلس و ماتم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.