جاگ اٹھا ہے سارا وطن:پاک فوج سے یکجہتی کیلئےتحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ریلیاں

ولایت نیوز شیئر کریں

 جاگ اٹھا ہے سارا وطن:پاک فوج سے یکجہتی کیلئےتحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ریلیاں

پاک فوج نے جوابی کاروائی کرکے ازلی دشمن کی ’ دہشت ‘کو تار تار کرکے قوم کاسرفخرسے بلندکردیاہے، جوائنٹ سیکرٹری ٹی این ایف جے

تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی بھگوڑوں کوپاک فضائیہ کے منہ توڑجواب نے کوئیک ری ایکشن نے سبق سکھادیاہے

پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سول و عسکری قیادت کے قومی سلامتی پر مبنی ہر اقدام کی بھرپور تائید کرتی ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

بھارتی جارحیت کیخلاف آخری معرکہ جیتنے تک پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ایستادہ ہے، جوائنٹ سیکرٹری ٹی این ایف جے میجر(ر)باقربخاری کا خطاب

اسلام آباد، کوہاٹ، سیالکوٹ( ولایت نیوز) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ریلیاں مکالی گئیں جس میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میجر(ر) سیدباقربخاری نے کہاہے کہ پاک فوج نے جوابی کاروائی کرکے ازلی دشمن بھارت کی ’ دہشت ‘کو تار تار کرکے قوم کاسرفخرسے بلندکردیاہے اورتاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی بھگوڑوں کوپاک فضائیہ کے منہ توڑجواب نے کوئیک ری ایکشن نے سبق سکھادیاہے ، بھارتی جارحیت، دہشت گردی کے خلاف آخری معرکہ جیتنے تک پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ایستادہ ہے، تما متر ہتھکنڈوں کیساتھ پاکستا ن پر حملہ آور نریندرمودی پاکستان کے دوقومی نظریہ و ایٹمی قوت سے خائف ہے جس کے اعصاب پاک فوج کے سپوتوں نے لرزہ طاری کررکھاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کوٹی این ایف جے اسلام آبادکے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میجر(ر)سیدباقربخاری نے باورکرایاکہ سول وعسکری قیادت اورتمام قومی جماعتوں کادفاع وطن کوہرقیمت پریقینی بنانے کاعزم قابل صدتحسین ہے اورپوری قوم کوپاک فوج کی قیادت پرفخرہے کیونکہ دھرتی کے دفاع سے بڑھ کرکوئی چیزمقدم نہیں ہمارے فوجی جانبازپاکستان کے دفاع کیلئے مکمل تیارہیں لہذاقوم انہیں یقین دلاتی ہے کہ وہ انکی پشت پرہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرپرناجائزتسلط جمانے کیلئے ہرحربہ استعمال کررہاہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ حریت کواپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ہرگزدبانہیں سکتاہے ، شہداء کشمیرکی قربانیاں ضروررنگ لائیں گی اورمقبوضہ وادی میںآزادی کاسورج جلدطلوع ہوگا۔انہوں نے حکومت پرزوردیاکہ وہ قوم کااعتمادبحال کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اورکسی قسم کی مصلحت کو آڑئے نہ آنے دیا جائے ، ذات و جماعت سے بالا تر ہوکر قوم و ملک کے مفادات کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں کیونکہ عساکر پاکستان ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،خاموش تماشائی بن کر دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں عساکر پاکستان اور قوم کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہ جانے دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ خدارا نیشنل ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کی پالیسی سے اجتناب کریں اور کالعدم گروپوں کو آہنی ہاتھ سے نمٹیں۔میجر(ر)باقربخاری نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سول و عسکری قیادت کے قومی سلامتی پر مبنی ہر اقدام کی بھرپور تائید کرتی ہے۔

درایں اثنا کوہاٹ پریس کلب کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا موسیٰ رضا الحسینی ، سید غضنفر علی شاہ ، امتیاز علی ، باسط علی شاہ ایڈووکیٹ اور دوسرے رہنماؤں نے کی ۔ ریلی کے شرکاء  ہندوستان اور مودی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جنگیں ایمان ہر لڑی جاتی ہیں ،اصل سرجیکل سڑائیک کیا ہوتی ہیں افواج پاکستان نے بتا دیا دنیا کے سامنے بھارت کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ہے ،شرکاء نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آج انڈیا کے دو جہاز گرے ہیں کل دوسو گرائیں گے ۔

کوہاٹ :پاک فوج سے یکجہتی کیلئےتحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ریلی
کوہاٹ :پاک فوج سے یکجہتی کیلئےتحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ریلی

گجرات ، لاڑکانہ ، راولپنڈی ، گوجرخان ، جھنگ میں بھی پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.