بھارتی دراندازی کامنہ توڑجواب دینے حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے  ،اوآئی سی اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کومدعوکرنااسلام کی توہین ہے ، آقائے موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

بھارتی دراندازی کامنہ توڑجواب دینے کیلئے حکمرانوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیاہے۔ آغا حامدموسوی

وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے میثاق مدینہ کوسامنے رکھیں جس میں مدینے کے تمام باسی شریک تھے

ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاکرقیصرعباس شائق سمیت نصف درجن سے زائدبیگناہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف الیکڑانک میڈیاکی خاموشی افسوسناک ہے

حکومت ہرقسم کے اختلافات کوبالائے طاق رکھکراپوزیشن کوساتھ لیکرچلے اورواضح کردے کہ ہم اندورنی وبیرونی دشمن کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوارہیں

پوری قوم بلاتفریق عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہے، اوآئی سی کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کومدعوکرنااسلام کی توہین ،ہندوبنیے کوکمک پہنچانا ہے

مسلمان کاشیوہ پہلے وارکرنانہیں لیکن جارحیت کوکنڈم کرنااوردشمن کوجواب دیناآئینی وقانونی حق ہے ، دہشتگردی پرقابوپانے کیلئے قول وفعل کاتضادختم کرناہوگا

سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا مغربیت کی یلغار روکنے کا واحد ذریعہ ہے ۔قائد ملت جعفریہ کا ایام عظمت نسواں کے اختتام پر خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مظفرآبادسیکٹرمیں کنٹرول لائن پربھارتی دراندازی کی احمقانہ حرکت کامنہ توڑجواب دینے کیلئے حکومت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیاہے لہذااسے چاہیے کہ ہرقسم کے اختلافات کوبالائے طاق رکھکراپوزیشن کوساتھ لیکرچلے اوردنیاپرواضح کردے کہ ہم اندورنی وبیرونی دشمن کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوارہیں ، وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے میثاق مدینہ کوسامنے رکھیں جس میں مدینے کے تمام باسی شریک تھے ، جہاں تک قوم کاتعلق ہے وہ بلاتفریق عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہے، اوآئی سی کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کومدعوکرنااسلام کی توہین اورہندوبنیے کوکمک پہنچانے کے مترادف ہے ،بھارتی جارحیت ،مذموم عزائم کوناکام بنانے کیلئے اندورنی طورپرہرقسم کے دشمن کاقلع قمع کرناہوگا،تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان کاشیوہ پہلے وارکرنانہیں لیکن جارحیت کوکنڈم کرنااوردشمن کے وارکاجواب دیناآئینی وقانونی حق ہے۔

نیشنل ایکشن پلان اورآپریشن ردالفسادکے باوجودایک ہفتہ کے اندرڈیرہ اسماعیل خان میں ذاکرقیصرعباس شائق سمیت نصف درجن سے زائدبیگناہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف الیکڑانک میڈیاکی خاموشی افسوسناک ہے جوکسی اغواکے واقعے یابارش سے دیوارگرنے کی خبرتودے دیتاہے مگربیگناہ شہریوں کے قتل عام کی مذمت توکجاخبردینابھی گوارہ نہیں کرتاجولمحہ فکریہ ہے ؟ ، دہشت گردی پرقابوپانے کیلئے تمام اداروں کواپنے قول وفعل کاتضادختم کرناہوگا،ممنوعہ گروپوں کی نظریاتی کونسل، رویت ہلال کمیٹی ، متحدہ علماء بورڈمیں شمولیت نیشنل ایکشن پلان کوسبوتاژکرناہے اندورنی طورپردشمن کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے کالعدم گروپوں کوآہنی شکنجے میں جکڑناہوگاتاکہ بیرونی دشمن کی ہرسازش کوناکام بنایاجاسکے۔۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا عظمت نسواں مظہر ہیں جنکی سیرت و کردار مغربیت کی یلغار کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے ، بہتریں نسلوں کی تربیت و تعمیر کیلئے خواتین کو خاتون جنت کے دامن سے وابستگی اختیار کرنی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یوم ولادت پر نور خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی مناسبت سے عالمگیر ایام عظمت نسواں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

آقا ی موسوی نے باور کرایا کہ ازلی دشمن بھارت نے آغازہی سے پاکستان کوغیرمستحکم ، بدنام اورانتشارسے دوچارکرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیاہے اوراس وقت بھی اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے جوپاکستانی اداروں کیخلاف زبان دارزیاں کرکے کھلی دشمنی کررہاہے موجودصورتحال میں ہندوبنیے کوعالمی شیطان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت جنوبی ایشیامیں اپنے تسلط کاتمنائی اورعالمی سرغنہ اپنی برتری کاخواں ہے ،افغانستان ہویاایران وپاکستان تین جگہوں پروہ اپنی دسترس چاہتاہے ، جنوبی ایشیامیں حالات کواپنے موافق بنانااس کابڑاایجنڈاہے چاہے اسے اسکی کتنی ہی قیمت اداکرنے پڑے ، حالیہ پلوامہ ڈرامہ اسی کاکیادھراہے جس کے ہوتے ہی ہم نے پہلے دن کہاتھادشمن کوکمزورنہیں سمجھناچاہیے لہذاموجودنازک حالات میں وطن عزیزکے دفاع واستحکام کیلئے پوری قوم کویکجان دوقالب ہوناہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.