کشمیروفلسطین بحرین یمن قطیف سمیت پوری دنیائے مظلومین کیساتھ بھرپور یکجہتی ؛وطن عزیزکوٹارگٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تواسے منہ توڑجواب دیا جائیگا، آغا موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

کشمیروفلسطین بحرین یمن قطیف سمیت پوری دنیائے مظلومین کیساتھ بھرپور یکجہتی

ہماری شرافت کو ہرگزکمزوری نہ سمجھاجائے پوری قوم عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہے۔ حامدموسوی

اگرکسی نے اندرونی وبیرونی طورپروطن عزیزکوٹارگٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تواسے نانی یادکرادی جائیگی

مسلم ممالک میں بدامنی پھیلانا یاکسی مسلم ملک پرحملہ پورے عالم اسلام پرحملہ ہے ، مودی نے تماشہ لگاکر بھارت میں اقلیتوں کاجینادوبھرکررکھاہے

برادرملک ایران نے بھی مودی کی بولی بولناشروع کردی ،عالم اسلام ایک ملت ،دکھ سانجھے ہیں،ایران پرحملہ پاکستان پرحملہ گردانتے ہیں

دنیائے ابلیسیت کی وجہ سے عالم اسلام عدم استحکام کاشکارہے ۔ قائدملت جعفریہ کایوم یکجہتی مظلومین پردعائیہ اجتماع سے خصوصی خطاب

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر یوم یکجہتی مظلومین ملک گیرمظاہرے

احتجاجی ریلیاں،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ پوری دنیاذہن نشین رکھے ہماری امن کی دعوت ،شرافت کو ہرگزکمزوری نہ سمجھاجائے پوری قوم عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ سیسہ پلائی ہوئی دیوارہے، اگرکسی نے اندرونی وبیرونی طورپروطن عزیزکوٹارگٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تواسے منہ توڑجواب دیکرنانی یادکرادی جائیگی،مسلم ممالک میں بدامنی پھیلانا یاکسی مسلم ملک پرحملہ پورے عالم اسلام پرحملہ ہے ، مودی نے تماشہ لگاکر بھارت میں اقلیتوں کاجینادوبھرکررکھاہے اگرکوئی چھوٹاموٹاسانحہ ہوجائے تواس کاملبہ پاکستان پرڈال دیتاہے جس کی تازہ مثال پلوامہ کاڈرامہ رچاکرپاکستان کواس کاذمہ دارٹہراناہے ، برادرملک ایران نے بھی مودی کی بولی بولناشروع کردی ہے عالم اسلام ایک ملت اورمسلمانوں کے دکھ سانجھے ہیں جبکہ کفرعلیحدہ ملت ہے جو مسلمانوں کو عدم استحکام سے دوچارکررہاہے، عالمی ابلیسوں کی وجہ سے عالم اسلام عدم استحکام کاشکارہے ، مسلم ممالک کوفرقوں میں تقسیم کرکے فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیاگیاجو آپس میں دست وگربیاں ہیں گویامسلمان شیطانی قوتوں کے ہتھیارکے طورپراستعمال ہورہے ہیں جس سے مغربی دنیاکی معیشت مضبوط سے مضبوط تراورمسلم ممالک کے وسائل آگ کاایندھن بن رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویوم یکجہتی مظلومین کے موقع پرخصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یو م یکجہتی مظلومین پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاجی مظاہرے
یو م یکجہتی مظلومین پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاجی مظاہرے
یو م یکجہتی مظلومین پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاجی مظاہرے
یو م یکجہتی مظلومین پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاجی مظاہرے

آقای موسوی نے باورکرایاکہ اسلام امن وآشتی ، اخوت وبھائی چارے کادین ہے جس نے ہمیشہ ہرقسم کی جارحیت ، دشمنی ، عدوات ، جنگ وجدال اوردنگاوفسادکی ہمیشہ عملی مذمت اورصلح وامن کوہرشے پرترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حضورکااسوہ حسنہ رہتی دنیاتک کیلئے نمونہ عمل ہے جن کی مکی ومدنی حیات مبارکہ اس پرگواہ ہے، مدنی زندگی میں 104جنگیں مسلط کیں گئیں مگرآپ نے جارحیت کادفاعی حکمت عملی سے مقابلہ کیا۔انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان کانظریہ اساسی اسلام ہونے کی بناپراس کے خلاف 48ء ،65ء میں جنگیں مسلط کیں جبکہ 71ء میں جارحیت کرکے پاکستان کودولخت کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی ازلی دشمن نے سرحدوں پراشتعال انگیزی شروع کررکھی ہے مگرپاکستان سیرت نبوی ؐ کی تاسی میں دفاعی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔

آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ بدقسمتی سے عالم اسلام مدت مدیدسے عالمی سازشوں اوربعض مسلم حکمرانوں کی مفاد پرستی کی وجہ سے افغانستان سے لیکرعراق ، شام ، لیبیا، یمن ، بحرین ، فلسطین ، نائیجیریا، صومالیہ ، قطیف، العوامیہ اورکشمیرکوبدامنی ، عدم استحکام ، خون ریزی اورجنگی شورشوں کاسامناہے ۔ انہوں نے کہاکہ خون مسلم اس قدر ارزاں ہے کہ گزشتہ چندبرسوں میں لاکھوں کلمہ گولقمہ اجل بن چکے ہیں اوریہ سلسلہ بڑھتاجارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی شیطانوں سے کیاشکوہ خودمسلم حکمران ظالم وسفاک ہوچکے ہیں ، خون مسلم بہنے سے روکنے کے بجائے دشمنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، 5درجن کے قریب مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم اوآئی سی کا رویہ شرمناک ہے ، مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا، افریقہ ، روہنگیامیں مسلمان کاخون بے دریغ پانی کی طرح بہایاجارہاہے مگرکسی مسلم ریاست نے اسلامی کانفرنس منعقدکروانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ ہرقسم کے وسائل سے مالامال مسلم ممالک ان وسائل کومسلمانوں کی فلاح وبہبوداوراتحادویکجہتی کیلئے استعمال کرنے کے بجائے خوددشمن کیلئے استعمال ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم اکثریتی علاقے اگرعلیحدہ ملک کامطالبہ کرے توانہیں دہشت گردقراردیاجاتاہے جس کی واضح مثال اسرائیل کے فلسطینی اوربھارت کے کشمیری ہیں جنہیں دہشت گردگرداناجاتاہے مگرجب غیرمسلم اکثریتی علاقے علیحدگی کامطالبہ اورمسلح کاروائیاں کریں توحریت پسندکہلاتے اورعلیحدہ ملک سے نوازے جاتے ہیں جس کی بڑی مثال انڈنیشیامیں مشرقی تیمور کی عیسائی سلطنت اورپھرسوڈان پرپابندیاں لگاکرالگ مسیح ملک بنادیاگیامگرکشمیری، فلسطینی اوردیگرحریت پسنداپنے حقو ق سے محروم میں ہیں۔

یو م یکجہتی مظلومین پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاجی مظاہرے
یو م یکجہتی مظلومین پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاجی مظاہرے

انہوں نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاکہ مشرقی تیموراورسوڈان میں مداخلت کرنے والااقوام متحدہ اورعالمی سرغنہ اس اہم انسانی مسئلے کودوطرفہ معاملہ قراردیکردامن بچاتے ہیں ، روس میں یوکرائن کے روسی نژاد الگ وطن کامطالبہ کررہے ہیں نیزتقسیم کادعویٰ کیاجارہاہے مگرمسلم چیچنیا کوآزادی دینے پرتیارنہیں ۔

درایں اثناء یوم یکجہتی مظلومین ملک بھر میں کشمیروفلسطین ، ،لیبیا، یمن ، شام ، عراق ، بحرین سمیت مسلم ممالک کے مظلومین عوام سے اظہار یکجہتی کے جذبے کیساتھ منایا گیااس موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظلومین کشمیر و فلسطین کی حمایت ، صیہونی وبھارتی بربریت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پر کشمیر و فلسطین مظلومین کی حمایت ، صیہونی وبھارتی بربریت اور دہشت گردی کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مختارآرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔یوم یکجہتی مظلومین کے دفتر میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن ،پریس کلب پشاور ،ڈیرہ غازی خان میں دربار آل محمد45بلاک ،کراچی شاہ فیصل کالونی میں ڈرگ روڈ ،قصر زینب بھکر،بارگاہ ولی العصر ملتان ،امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سیالکوٹ،عزاخانہ زہرا لاہور کے علاوہ،مظفر آباد،باغ،دادو،خیرپورمیرس،چکوال،سرگودھاگلگت،فیصل آباد،کوہاٹ،شیخو پورہ،گوجرنوالہ ،جہلم،دینہ ،قصور ،گوجرہ ،خانیوال،بہاولپور،سکھر،نواب شاہ ،سیہون شریف ،نوشہرو فیروز اور دیگر شہرو ں میں بھی یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پرعساکرپاکستان کیساتھ بھرپوراظہاریکجہتی ، آپریشن ردالفساد کی کامیابی، عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ ،مسائل کے حل اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ،استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں اور ایکشن پلان پر بلا رو رعایت عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

راولپنڈی( ولایت نیوز) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق یوم یکجہتی مظلومین مذہبی وقومی جذبے کیساتھ منایاگیا ۔اس موقع پر راولپنڈی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی جلسے،مظاہرے اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خطابات میں مظلومین فلسطین وکشمیر ،لیبیا، یمن ، شام ، عراق ، بحرین سمیت مسلم ممالک میں ابلیسی قوتوں کی سازشوں اور یہودوہنودکے مسلمانوں پر حملوں اوردھمکیوں اورسازشوں کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر میں حریت و آزادی کیلئے جاری تحاریک کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکیاگیا ۔۔ٹی این ایف جے راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پرجامع مسجدقصرابوطالب ؑ مغل آباد سے جمعہ کے بعداحتجاج مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت علامہ محسن علی ہمدانی ، علامہ زاہدعباس کاظمی ، چوہدری مشتاق حسین ، ایم ایچ جعفری ، قاضی وفاعباس اوردیگررہنماؤں نے کی ۔ علامہ محسن علی ہمدانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم یکجہتی مظلومین منانے کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنااور مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنا ہے تاکہ مسلمانوں کے سینے پر لگے گھاؤ کا علاج کیا جاسکے ۔اور دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرکے ایمانی و دینی فریضہ کو پورا کے اجاسکے۔ انہوں نے واضح کہا کہ مسلمان جسد واحد کی مانند ہیں ۔علامہ تقی نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ عدل و انصا ف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام اہل وطن کے حقوق کے تحفظ و پاسداری کو یقینی بنائے اور کسی کو بھی درجہ دوم کا شہری نہ سمجھا جائے اور مسلمہ مکاتب کو تمام مملکتی شعبوں میں برابر کی سطح پر نظریاتی شہری سمجھا جائے ۔ سنی شیعہ نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے دو بڑے مضبوط بازو ہیں جب ان کے ساتھ عدل و انصاف برتا جائیگا تو پاکستان اورعالم اسلام کی قوت میں اضافہ ہوگا۔مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیراہتمام جامع مسجددربارسخی شاہ پیاراکاظمی المشہدی سے جمعہ کے بعدعلامہ سیدابوالحسن تقی ، باواسیدقاسم علی شاہ کاظمی ،باواسیدفرزندعلی شاہ ، سردارتاج ، باواسیدمحسن کاظمی، سیدمحمدعباس کاظمی ، سیدثمرالحسن نقوی ، سیدرضی عباس اوردیگررہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ حالی روڈ پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدابوالحسن تقی نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اورجنوبی ایشیاء میں بھارت نے عرصہ دراز سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسری طرف حقوق بشر کے نام نہاد محافظ و پاسدار عالمی ادارے بشمول اقوام متحدہ،او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ بیش بہا نعمتوں سے مالا مال57 مسلم ریاستوں کی کوئی آواز اور عزت و وقار نہیں ۔انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پر کشمیروفلسطین ، ،لیبیا، یمن ، شام ، عراق ، بحرین سمیت پوری دنیائے مظلومین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی استعمار اور اسکے گماشتوں کے ظلم و بربریت کی پرزورمذمت کی ۔۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کی روحانی قیادت میں اسلام،پاکستان اور عوام کے وسیع تر مفاد اور مشن ولاء و عزاء کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور عقیدہ و حقوق کے بارے میں کوئی سودا بازی نہیں کریں گے۔جہلم، دینہ ، پنڈدادن خان ، سوہاوہ ، اٹک، جنڈ، فتح جنگ ، پنڈی گھیب ، ہستال ، چکوال ، تلہ گنگ میں بھی یوم یکجہتی مظلومین کے موقع پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔اس موقع پر عساکرپاکستان کی کامیابی، عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ ،مسائل کے حل اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ،استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں اور ملک میں دہشت گردی کے حالیہ سانحات کی پرزور مذمت کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.