کوٹلی امام حسین ؑ کی زمین واگزار کی جائے،درجہ دوم کا سلوک قبول نہیں کریں گے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

 کوٹلی امام حسین ؑ کی زمین واگزار کی جائے، وقف زمین کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال کرنا شریعت قانون اور آئین کی پامالی ہے، آغا حامد موسوی

کالعدم جماعتیں گھیرا تنگ ہونے پر ایک ہو جاتی ہیں عوام اور حکمران ہو شیار رہیں دہشت گردوں سے ڈیل یا ڈھیل منظور نہیں

وطن عزیز کی تخلیق تعمیر اور دفاع کیلئے بے بہا قربانیاں دیں اور دیتے رہیں گے درجہ دوم کا سلوک قبول نہیں کریں گے، جداگانہ اوقاف تشکیل دیا جائے

پاکستان میں شیعہ سنی یگانگت دنیا کیلئے مثال ہے کوئی مسلکی تنازعہ نہیں‘ نہ ہونے دیں گے ، تمام مسالک صوبوں قومیتیوں کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے

حکومت سوچ سمجھ کر امریکہ کی مدد کرے پاک فوج اور قوم کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ڈیرہ اسمٰعیل خان کے عمائدین سے قائد ملت جعفریہ کا خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتیں قانون کا گھیرا تنگ ہونے پر ایک ہو جاتی ہیں عوام اور حکمران ہو شیار رہیں دہشت گردی پھیلانے والوں سے ڈیل یا ڈھیل منظور نہیں انتہا پسندی اور دہشت پھیلانے والے گروپوں کا شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں ، خیبر پختوانخواہ حکومت کوٹلی امام حسین ؑ ڈی آئی خان کی زمین اصل واقفین کو واگزارکرے ، نواسہ رسول ؐامام حسین ؑ کے نام صدیوں سے وقف زمین کو کسی بھی دوسرے مقصد کیلئے استعمال کرنا شریعت قانون اخلاقیات اور آئین کی پامالی ہے ، پاکستان کی تخلیق تعمیر اور دفاع کیلئے بے بہا قربانیاں دیں اور دیتے رہیں گے درجہ دوم کا سلوک قبول نہیں کریں گے ، افغانوں کو زیر کرنے والا امریکہ آج خود زیر ہو چکا ہے واشنگٹن بے وفا دوست ہے حکومت سوچ سمجھ کر امریکہ کی مدد کرے ، ڈیرہ اسمعیل خان سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج اور قوم کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل سید اقبال حسین شاہ کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی یگانگت پوری دنیا کیلئے مثال ہے یہاں کوئی مسلکی تنازعہ نہیں اور نہ کبھی ہونے دیں گے ،پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے تمام مسالک مذاہب صوبوں قومیتیوں کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ،مئی 85کے موسوی جونیجو معاہدے کے تحت حکومت جداگانہ شیعہ اوقاف بورڈتشکیل دیا جائے۔

سید اقبال حسین شاہ کی زیر سرکردگی وفد قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی سے ملاقات کررہا ہے ۔
سید اقبال حسین شاہ کی زیر سرکردگی وفد قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی سے ملاقات کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت لسانیت صوبائیت کے شوشے امریکہ اور ازلی دشمن بھارت کی ایماپر چھوڑے گئے پاکستان جب وجودمیں آیا تو وزیر اعظم لیاقت علی خان نے روس کے بجائے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی بعد میں آنے والا ہر حکمران امریکہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ہی جدوجہد میں مصروف رہے پاکستان نے چین کے ساتھ امریکی تعلقات قائم کروائے افغانستان پر روسی یلغار کے خلاف امریکی مفادات کا ساتھ دیا، نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا کیانیٹو سپلائی کو راستہ دیا ہوائی اڈے فراہم کئے اور پاکستان کا انگ انگ پرائی امریکی جنگ لہو لہان کرادیا گیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل مرحلے پر امریکہ کا ساتھ دیا لیکن استعماری سرغنہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا،71کی جنگ میں امریکہ نے پاکستان کو بحری بیڑے کا لارا لگائے رکھا اور پاکستان ٹوٹ گیا، پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے 1974میں ایٹمی دھماکے کئے لیکن کوئی امریکی پابندی حرکت میں نہ آئی جبکہ پاکستان کو پریسلر ترمیموں کی زد میں لا کر پابندیوں میں گرفتار کیا جارتا رہااور جب پاکستان نے 24سال بعد 98میں دھماکے کئے تو قیامت کھڑی کردی گئی ،جب تک روس افغانستان پر قابض تھا تو ساری دنیا کے جنگجو اور شدت پسند امریکہ افغانستان لا کر بساتا رہا اور جب روس کا ا نخلا ہوا تو پاکستان کو ان جنگجوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر فرار ہو گیااور پھر انہی جنگجو ؤں کو دہشت گرد قرار دے کر افغانستان پر چڑھ دوڑا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے تو پاکستان و اسلام دشمنی کی انتہا کردی ہے نصف درجن مسلم ممالک پر پابندیاں لگائیں عالم اسلام کو تقسیم کرنے کیلئے سعودی عرب میں 39ملکی عسکری اتحاد بنوایااور ایران کو دہشت گردی کا سرچشمہ کہا قطر اور خلیجی ممالک میں تعلقات خراب کروائے اورپاکستان سے آنکھیں پھیر کر ڈومور کے مطالبے کرتارہا ہے پاکستان کی سول امداد اور عسکری سپورٹ فنڈ کو بند اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی دہشت گردی لسٹ میں شامل کروا دیا گیا ہے اور ساتھ دھمکایا بھی جا رہا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکی الزامات پاکستان کی قربانیوں کی تو ہین ہے ا مریکہ سے تعلق سنوارتے ہوئے حکومت مولائے کائنات علی ابن ابی طالب ؑ کا فرمان نہ بھولے کہ جس سے نیکی کرو اس کی برائی سے ڈرتے رہو۔

ڈیرہ اسماعیل خان : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے سب سے پہلے دہشتگردی کیخلاف آواز بلندکی، کالعدم جماعتوں کو جکڑا جائے ، شجاعت بخاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.