خاتم الانبیاء کی بیٹیؐ کی قبر کا مقدمہ اقوام متحدہ کے ایوانوں میں!!

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹی این ایف جے اور مختار آرگنائزیشن کے مشترکہ وفد کا نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈکواٹرز کا دورہ اور تحفظ آثار قدیمہ کے ادارے یونیسکو کے نمائندوں سے ملاقات

یونیسکو کی جنت المعلی و البقیع کو world heritage list اور جنرل کانفرنس 2020 کے ایجنڈے میں شامل کرنے پر غور کی یقین دہانی

مشترکہ وفد نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام یادداشت بھی پیش کی

 تاریخی اسلامی مزارات کی مسماری پر سعودی حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

نیویارک ( بشکریہ والعصر نیوز)سردار عرب حضرت ابوطالب کے ایام شہادت ” ایام الحزن ” کے موقع پر ٹی این ایف جے اور مختار آرگنائزیشن کے مشترکہ وفد نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ لے کر تحفظ آثار قدیمہ کے عالمی ادارے یونیسکو حکام سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ٹی این ایف جے کے رہنما عمران حیدر, فیاض حسین اعوان اور مختار آرگنائزیشن کے علی فرقانی نے کی۔

اقوام متحدہ اور یونیسکو کی نمائندگی Paulette O’Sullivan ، مس الینا اور مس ڈیلا نے کی ۔

ملاقات میں وفود سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور طے پایا کہ ٹی این ایف جے, مختار آرگنائزیشن کے ساتھ آئندہ اجلاس یونیسکو ہیڈکواٹر پیرس میں ہوگا ,, پیرس اجلاس میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے مطالبات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا,,, ملاقات میں یونیسکو حکام نے ٹی این ایف جے اور مختار آرگنائزیشن کے مزارات مقدسہ کی حفاظت اور تعمیر نو کے مطالبات پر سنجیدہ غور کی یقین دہانی کرائی ۔

ٹی این ایف جے اور مختار آرگنائزیشن کے وفد نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے یادداشت بھی پیش کی, احتجاجی یادداشت میں کہا گیا کہ آل سعودی نے انتہا پسندانہ سوچ کی ترویج کے لئے جنت المعلی اور جنت البقیع کے مقدس مقامات کو زمیں بوس کیا, 1300 سال پرانے یہ مزارات اسلامی تاریخ ہی نہیں پوری انسانیت کا مشترکہ ورتہ ہیں, جنت البقیع کسی قوم, ملک, مسلک و مکتب کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا معاملہ ہے, اور اس حوالے سے جہاں ملت تشیع کے روحانی پیشوا آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان پر ہر سال 8 شوال کو جنت البقیع کی مسماری کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کیا جاتا ہے۔

احتجاج یادداشت میں سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ جنت المعلی اور جنت البقیع کی موجودہ صورتحال پر سعودی عرب چیپٹر سے رپورٹ منگوائی جائے اور آل سعود کی جانب سے یو این چارٹر کی اس کھلی خلاف ورزی کی مذمت کی جائے یادداشت میں کہا گیا کہ مزارات کو مسمار کرنے والی انتہاپسند سوچ آج داعش کی صورت دیگر کئی ممالک میں پھیل چکی ہے اور عالمی امن مزارات گرانے والی اس سوچ سے شدید خطرے میں ہے, مکہ اور مدینہ کے شہروں کو اقوام متحدہ عالمی / کھلے شہر قرار دے.

یادداشت میں اقوام عالم سے مالی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ شدہ آثار بحالی کی طرح فوری جنت المعلی و جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا اور کہا اقوام متحدہ اور یونیسکو جنت البقیع کی تعمیر نو کا اقدام اٹھائیں تمام اخراجات ٹی این ایف جے اٹھائے گی۔

نیویارک : ٹی این ایف جے اور مختار آرگنائزیشن کے مشترکہ وفد کی یونیسکو حکام سے ملاقات
نیویارک : ٹی این ایف جے اور مختار آرگنائزیشن کے مشترکہ وفد کی یونیسکو حکام سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.