آقائے موسوی کے روحانی فرزند علاقہ بنگش کی وفاداری کی پہچان شربت علی بنگش چل بسے

ولایت نیوز شیئر کریں

آقائے موسوی کے روحانی فرزند علاقہ بنگش کی وفاداری کی پہچان شربت علی بنگش چل بسے

کوہاٹ (ولایت نیوز) آقائے موسوی کے روحانی فرزند علاقہ بنگش کی وفاداری کی پہچان مختار فورس کوہاٹ کے ضلعی کمانڈر شربت علی بنگش اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔

شربت علی بنگش مشن مختار کے بے لوث سپاہی تھے اور علاقہ بنگش کی ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔اپنی جان پر کھیل کر عزاداری و میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کے تحفظ میں سرگرم رہے ۔ محبت دوستی اخوت یگانگت کی آواز بن کر ہمیشہ قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کا پیغام عام کرتے رہے ۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے شربت علی بنگش کے انتقال کو ملت کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ شربت علی بنگش ہر مرکز مکتب تشیع کے وفادار و جانثار سپاہی تھے جو آزمائش کے ہر مرحلے پر سرخرو و سرافراز رہے ۔شربت علی بنگش کی زندگی مودت اہلبیت ؑ کا عملی نمونہ تھی ان  کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

شربت علی بنگش کے انتقال کی خبر پورے ملک میں حزن و ملال کے ساتھ سنی گئی ۔ مرکز مکتب تشیع میں پاکستان و بیرون ملک سے ٹیلیفوں کالوں کے ذریعے تعزیتی پیغامات کا تانتا بندھا ہوا۔

مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو11 بجے  ادا کی جائے گی ۔

ادارہ ولایت قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کی خدمت میں ابوذر و قنبر مزاج جانثار سپاہی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.