دین و وطن کے نڈر سپاہی بریگیڈیئر(ر) خورشید عالم سپرد خاک ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

ولایت نیوز شیئر کریں

بریگیڈیئر (ر) خورشید عالم ایک نڈر اور بیباک شخصیت تھے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

نماز جنازہ مسجد و امامبارگاہ سادات ڈھڈیال میں قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے نمائندہ خصوصی علامہ سید محسن علی ہمدانی نے پڑھائی

ڈھڈیال ( ولایت نیوز)خطہ پوٹھوار کے بزرگ عزادار کرنل (ر) شہزادہ عالم مرحوم کے بڑے فرزند سید اعجاز عالم ہمدانی کے والد، کرنل نصیر عالم ہمدانی ،کرنل بصیر عالم ہمدانی ،توقیر عالم ہمدانی کے بڑے بھائی  کے الیکٹرک کے سابق چیئرمین بریگیڈیئر (ر)خورشید عالم ہمدانی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان سادات ڈھڈیال میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ مسجد و امامبارگاہ سادات ڈھڈیال میں قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے نمائندہ خصوصی علامہ سید محسن علی ہمدانی نے پڑھائی۔۔

نماز جنازہ میں  ٹی این ایف جے کے سینئر رہنماؤں علامہ سید زاہد عباس کاظمی،علامہ سید مطلوب حسین تقی ،سید صغیر حسین کاظمی،سید فرزندعلی شاہ کاظمی،علامہ مقصود رضا عابد، سید عاشق حسین ہمدانی کے علاوہ  جید علمائے کرام ، ذاکرین عظام ، ماتمی ، عزاداروں ، نوحہ خوانوں ،سینئر فوجی و سول حکام ، تما م سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت شیعہ سنی برادران نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

اس موقع پر علامہ زاہد عباس کاظمی نے مرحوم کے پسماندگان کو قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کا تعزیتی پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے بریگیڈیئر (ر) خورشید عالم کی مذہبی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

بریگیڈیئر (ر) خورشید عالم اپنے والد گرامی کی طرح ایک نڈر اور بیباک شخصیت تھے وطن عزیز پاکستان کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش تھیں ایک مشکل اور دہشت گردی و لاقانونیت سے لبریز دور میں انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا بڑے سے بڑا مافیا بھی ان کے پائے استقلال میں لغزش پیدا نہ کرسکا۔ مرحوم عقائد حقہ ولائے علیؑ اور عزاداری امام مظلوم ؑ سے والہانہ لگاؤ رکھتے تھے درجنوں مذہبی ماتمی کے سرپرست تھے قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی سے دلی عقیدت رکھتے تھے ۔

وطن عزیز کے ساتھ ساتھ عزاداری سید الشہداء ؑ کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.