چہلم شہدائے کربلا:ڈیرہ اسماعیل خا ن میں آپریشن کیا جائے ، حساس مقامات کو فوج کے حوالے کیا جائے ، ٹی این ایف جے کا ڈی آئی جی آپریشنز سے مطالبہ 

ولایت نیوز شیئر کریں

حکومت 21 مئی 85 کے جونیجو موسوی معاہدے کے تحت چہلم شہدائے کربلا کی مجالس عزا ،لائسنسی روایتی ماتمی جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

چہلم شہدائے کربلا:ڈیرہ اسماعیل خا ن میں آپریشن کیا جائے ، حساس مقامات کو فوج کے حوالے کیا جائے ، ٹی این ایف جے کا ڈی آئی جی آپریشنز سے مطالبہ

پشاور ( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبرپختونخواکے وفد نے صوبائی کنوینر محرم کمیٹی عزاداری سیل مولاناملک اجلال حیدرالحیدری کی سرکردگی میں کو پولیس لائن پشاورمیں ڈی آئی جی آپریشن خیبرپختونخوا غفارخان آفریدی سے ملاقات کر کے چہلم شہدائے کربلا کے انتظامات اور دیگرصوبائی کے مسائل کے حل اور دیگر اہم امور و مسائل کی جانب متوجہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے ٹھوس تجاویزپیش کیں۔ ڈی آئی جی نے ٹی این ایف جے کی جانب سے تحریری طور پر پیش کردہ مطالبات اور تجاویز کو بغور سنا اور انکے حل کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

وفد کے دیگر ارکان میں صوبائی صدرسردارابوالحسن قزلباش ، جنرل سیکرٹری ذوالفقارعلی جمیل ، ایڈیشنل سیکرٹری زیڈاے کیانی ، مختارعلی بنگش ، سیدغضنفرعلی شاہ ، حاجی عابدحسین ، ذوالنورین حیدر شامل تھے۔

ٹی این ایف جے کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق صوبائی وفد نے ڈی آئی جی کو باور کرایاکہ ایام عزا کے پروگرام 8ربیع الاول تک جاری رہتے ہیں لہٰذا 21 مئی 85 کے جونیجو موسوی معاہدے کے تحت مجالس عزا و ر لائسنسی و روایتی ماتمی جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔وفد نے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے مختلف ناموں سے کام کرنے والے کالعدم گروپوں کو آہنی شکنجے میں جکڑنے اور اسلامی نظریاتی کونسل سمیت مختلف سرکاری کونسلوں، کمیٹیوں سے ممنوعہ گروپوں کو فی الفور خارج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ٹی این ایف جے کے رہنماؤں نے ڈی آئی جی سے بیگناہ اور محب وطن شہریوں کے نام شیڈول فور سے نکال کر عوام میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے پر بھی زور دیا۔ٹانک ، ہنگو، ڈی آئی خان ، ہنگو، پشاورسمیت حساس شہروں کوفی الفورفوج کے سپردکیاجائے، ڈیرہ میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیاجائے ،علماء واعظین وذاکرین اورنعت رسول ؐ و ذکر حسین ؑ کی محافل و مجالس سجانے والوں کو پابندیوں کا سامنا ہے ، کالعدم گروپو ں آہنی شکنجے میں جکڑجائے تاکہ کسی بد خوا ہ کو کسی مسلمہ مکتب کیخلاف تکفیری نعرے اور گھٹیازبان استعمال کرنے کی جرا ت نہ ہو ا۔

اس موقع پروفدنے کہاکہ ہم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ 17 نکاتی ضابطہ عزاداری پر عمل کرتے ہوئے 8ربیع الاوّل تک غم حسین ؑ کو ہر شے پر ترجیح دیں گے اور باہمی اتحاد و یکجہتی اور سنی شیعہ بھائی چارے کا عملی مظاہر ہ کر کے مشترکہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام کر دیں گے۔

مولاناملک اجلال حیدرالحیدری نے کہاکہ خیبر پختو نخواہ کی پولیس نے افواج پاکستان سے ہم آہنگ ہو کر دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی اور دہشت گردی میں بھی کمی آئی ہے ہم آپ کے جذبے اور پرخلوص کوششوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چہلم شہدائے کربلا:ڈیرہ اسماعیل خا ن میں آپریشن کیا جائے ، حساس مقامات کو فوج کے حوالے کیا جائے ، ٹی این ایف جے کا ڈی آئی جی آپریشنز سے مطالبہ 
چہلم شہدائے کربلا:ڈیرہ اسماعیل خا ن میں آپریشن کیا جائے ، حساس مقامات کو فوج کے حوالے کیا جائے ، ٹی این ایف جے کا ڈی آئی جی آپریشنز سے مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.