لوکل انتظامیہ تمام کام عزاداروں کے سر پر ڈال کر خود راہ فرا ر اختیار کررہی ہے وزیر اعظم نوٹس لیں، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

محرم کے انتظامات میں حکومت تساہل پسندی کا شکار ہے ، وزارت داخلہ میں تاحال کنٹرول رومز کا قیام نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ، آغا حامد موسوی

حکومت تبدیلی کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے

نجی سوسائٹیاں ریاست کے اندر ریاست نہ بنائیں علم مبارک کی توہین کھلی دہشت گردی ہے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے

ذاکرین کوجیلوں میں مجالس پڑھنے سے رو کنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، توہین رسالتؐ کی جسارتوں کے خاتمے کیلئے حسینی ؑ کردار ادا کرنا ہوگا

توہین رسالتؐ کے خلاف اور مقامات مقدسہ کے تحفظ کیلئے اوورسیز کارکنوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، TNFJ امریکہ و اٹلی کے عہدیداروں سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے انتظامات میں حکومت تساہل پسندی کا شکار ہے ، وزارت داخلہ میں تاحال کنٹرول رومز کا قیام نہ ہونا اور ذمہ دار شخصیات کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے ، تاحال انتظامیہ کی اتھل پتھل جاری ہے ،ضلعوں کی انتظامیہ تمام کام عزاداروں کے سر پر ڈال کر خود راہ فرا ر اختیار کررہی ہے وزیر اعظم نوٹس لیں ، جیلوں میں آئمہ مساجد کی طرح ذاکرین کو بھی عشرہ محرم کے دوران ضروری کلیئرنس کے بعد مجالس سے خطاب کرنے کی اجازت دی جائے ،نئی حکومت تبدیلی کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے آمرانہ اور فرد واحد کے فیصلوں کا تاثر ختم کیاجائے، نجی سوسائٹیاں ریاست کے اندر ریاست نہ بنائیں علم مبارک کی توہین کھلی دہشت گردی ہے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ،توہین رسالت کی جسارتوں کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کو حسینی کردار ادا کرنا ہوگا توہین رسالتؐ کے خلاف جدوجہدمقامات مقدسہ جنت البقیع جنت المعلی کی بحالی ، حرمین شریفین کی حرمت کے تحفظ اورکشمیر وفلسطین کی تحاریک حریت کیلئے عالمی ضمیر جھنجھوڑنے میں ٹی این ایف جے اوورسیز کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید جرار کاظمی اور چوہدری عمران عباس کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے اوورسیز امریکہ اور اٹلی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹی این ایف جے پنجاب کے رابطہ سیکرٹری چوہدری لعل خان مختار آرگنائزیشن کے صدر ملک علی فرقانی بھی موجود تھے ۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اس بار بھی علماء و ذاکرین پر پابندیوں کی پرانی اور روایتی لسٹیں نکالی گئیں وزیروں مشیروں سے رابطہ ناممکن ہے کالعدم جماعتیں اب بھی آزاد پھر رہی ہیں تو پھر حکومت بتائے تبدیلی کہاں آئی ہے؟عشرہ محرم کا ایک تہائی گزر چکا ہے لیکن وفاقی وزارت داخلہ میں کوئی شخصیت دستیاب نہیں جسے عزاداروں کے مسائل سے آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں این جی اوز کو جانے کی اجازت ہے جمعہ کیلئے پیش نماز جانے کی اجازت ہے لیکن ذکر حسینؑ کیلئے ذاکرین کو جانے سے روکا جارہا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مغربی ممالک میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنوں نے جس انداز میں شان رسالت میں ہونے والی مسلسل توہین ،اسلامی شعائر کی بے حرمتی اور جنت البقیع کی مسماری کے ایشوز کو اٹھایا اس سے عالمی ضمیر کو اسلامی ورثے کی تاراجی اور پامالی کے بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی آواز کو ایک نئی زندگی ملی ہے ، استعمار کے پروردہ دہشت گردوں نے جس طرح عراق ، حجاز ، لیبیا، اردن یمن افغانستان میں انبیائے کرام ، اہلبیت اطہار، پاکیزہ صحابہ کبار اور الیائے کرام کے مزارات کی توہین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس پر ہر عاشق رسول ؐ مضطرب و پریشان ہے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنوں کی کاوشین یقیناً بارگاہ خداوندی میں قبولیت پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خاکوں کے مسئلے پر عالم اسلام یکجہتی دکھائے جو امت مسلمہ میں ناپید نظر آتی ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ہم حسین ابن علیؑ کے پیروکار ہیں نہ کسی جماعت کے پٹھو ہیں نہ کسی بیرونی ریاست کے آلہ کارہیں ہماری دوستی دشمنی کا معیار اللہ رسول ؐ ، اہلبیت اطہار پاکیزہ صحابہ کبار اور وطن عزیز پاکستان ہیں ، ہر نیک کام کی تائید کریں گے اور اسلام پاکستان وعوام کے مفادات کے خلاف کسی بھی حرکت پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.