یوم دفاع پاکستان : بہادر افواج اور ‘علی حیدرؑ علی حیدرؑ ‘ کی صدائیں بلند کرتے عوام  کے جذبے نے بزدل دشمن کو بھاگنے پر مجبورکردیا، آغا حامد موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

فوج اور عوام میں دراڑیں ڈالنا سقوط مشرقی پاکستان کی راہیں ہموار کرنا ہے ایسی سازشوں کا تدارک کرناہوگا، قوم فضائے بدر پیدا کرے

65کی جنگ میں ایران و انڈونیشیا کی مدد اور امریکہ کی بے وفائی یادگار رہے گی حکمران ماضی سے سبق سیکھ کر داخلہ و خارجہ پالیسی بنائیں

لاہور ناشتے کے خواہشمند بھارتی برکی کی دھول چاٹ کرفرار ہوگئے ،سپوتوں نے پاک سر زمین پر دشمن کوناپاک قدم رکھنے نہیں دیا

مباہلہ اسلام کی فتح مبین ،اسلامی ایثار کی یادگار ہے ،صادقین ؑ کی پیروی کرکے عالمی یلغار کو روکا جاسکتا ہے۔ محفل عیدمباہلہ ویوم دفاع کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ 6ستمبر غزوہ بدر یوم فرقان کی ایک جھلک تھی جب پاک افواج اور غیور عوام نے دشمن کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا،’چلو واہگے کے بارڈر پر علی حیدرؑ علی حیدرؑ ‘کے نعرے اور صدائیں بلند کرتے شہریوں کے اپنی دلیر افواج کوکمک پہنچانے کے جذبے نے بزدل دشمن کو بھاگنے پر مجبورکردیا،لاہور جم خانہ میں ناشتے کے خواہشمند بھارتی واہگہ اور برکی کی دھول چاٹ کرفرار ہوگئے فوج اور عوام میں دراڑیں ڈالنا سقوط مشرقی پاکستان کی راہیں ہموار کرنا ہے ایسے عوامل اور سازشوں کا تدارک کرناہوگا،پاکستان قوم فضائے بدر پیدا کرے لاتعداد ڈیم بھی بنیں گے اور وطن عزیز ناقا بل تسخیرہو جائے گا، 65کی جنگ میں ایران و انڈونیشیا کی مدد اور امریکہ کی بے وفائی ہمیشہ یادرکھی جائے گی حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر داخلہ و خارجہ پالیسی بنائیں ،عیدمباہلہ اسلام کی فتح مبین ،اسلامی ایثار کی یادگار ہے ،اگر آج بھی اہل اسلام راہ تقویٰ اختیار کریں ، پیغمبر اکرم ، انکے اہلبیت اطہار ؑ صادقین کی پیروی کریں تو عالمی یلغار کو نہ صرف روکا جاسکتا ہے بلکہ ہر قسم کی مشکلا ت پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمگیرہفتہ ولایت کے اختتام پرعیدمباہلہ اور یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ جنگ ستمبر کے دوران قوم کا جذبہ دفاع دیدنی تھا یہ حوصلوں، استقامت، جراتوں کی جنگ تھی جس میں ٹڈی دل دشمن نے بری طرح شکست کھائی دشمنان وطن کسی بھول میں نہ رہیں پاکستانی قوم آج بھی وہی جذبہ رکھتی ہے اسی لئے دہشت گردی کے عفریت کو قوم اور فوج نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے جنگ کا تھوپا جانا پاکستانی قوم کے ریاستی نصب العین دوقومی نظریہ،قومی اتحاد اور حب الوطنی کو بہت بڑا چیلنج تھا۔ جسے جری قوم نے کمال و قار اور بے مثال جذبہ حریت سے قبول کیا اور لازوال قربانیوں کی مثال پیش کر کے زندہ قوم ہونے کاثبوت دیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ 65کی جنگ کے دوران عوام اور فوج دشمن کی نفری اور عسکریت طاقت کو بالکل خاطر میں نہ لائے ہر مسلمان نے جوش عباس ؑ و عزم شبیر کا مظاہرہ کیاہر مسلمان حیدر کی شمشیر بنا نظر آیااساتذہ، طلبہ، شاعر، ادیب، ڈاکٹرز، سول ڈیفنس کے رضا کار ،مزدور،کسان اور ذرائع ابلاغ ، مائیں بہنیں بیٹیاں غرضیکہ پوری قو م میدان کارزار میں کود پڑی تھی ، دشمن یہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اسے ہزاروں لاکھوں نہیں کروڑوں کی فوج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہر محاذ پر دشمن کی جارحیت اور پیش قدمی کو حب الوطنی کے جذبے اورپیشہ وارانہ مہارتوں سے روکا ہی نہیں، انہیں پسپا ہونے پر بھی مجبور کردیا تھاتمام غیر جانبدار متجزی نگا ر یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بھارت کو جنگ ستمبر کے دوران کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑا میجر عزیز بھٹی جیسے سپوتوں نے جان دے دی مگر وطن کی زمین پر دشمن کا ناپاک قدم قبول نہ کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ جنگ ستمبر کے جذبہ کو شکست دینے کیلئے ہی دشمن نے تفریق اور انتشار کا ہتھیار استعمال کیا مکتی باہنی جیسے ایجنٹوں کو داخل کرکے مشرقی پاکستان کا سانحہ کروا ڈالا وہی پاکستانی قوم نے جس نے متحد ہو کر اپنے سے کہیں زیادہ بڑے اور طاقتور دشمن کو ہر محاذ پر ذلت آمیز شکست دی تھی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر سقوط ڈھاکہ سے دوچار ہو گئی لہذا جہاں جنگ ستمبر کی کامیابیوں کا جذبہ زندہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے وہاں 71کے سانحہ کے عوامل و اسباب کے تدارک کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی ۔

One thought on “یوم دفاع پاکستان : بہادر افواج اور ‘علی حیدرؑ علی حیدرؑ ‘ کی صدائیں بلند کرتے عوام  کے جذبے نے بزدل دشمن کو بھاگنے پر مجبورکردیا، آغا حامد موسوی 

  • 5 ستمبر, 2018 at 11:58 شام
    Permalink

    ماشاءاللہ… بہت خوب… حق سچ اور حب الوطنی کی آواز قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی.

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.