کراچی ٹی این ایف جے بقیع ریلی: مدینہ کی اجڑی جنت کا احوال سنا کر فرحان علی وارث نے ہر صاحب دل کو رلا دیا

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (رپورٹ مہدی کربلائی ) کراچی پریس کلب کے سامنے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر منعقدہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کراچی ڈویژن کے ماتمی احتجاج میں عالمی شہرت یافتہ نوحۃ خوان فرحان علی وارث نے اپنے پردرد نوحوں سے ہر صاحب دل کو رلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے اجڑی جنت دیکھنی ہو تو ایک بار جنت البقیع کو جا کر ضرور دیکھے ۔فرحان علی وارث نے تمام مصروفیات ترک کرکے یوم انہدام جنت البقیع کے ماتمی احتجاج میں پہنچے تھے۔ احتجاج میں عالمی شہرت یافتہ شاعر گوہر جارچوی  ، مشہور نوحہ خوان ظل رضا  اور رضوان زیدی نے بھی شرکت کی ۔

تمام مظاہرین نے کفن زیب تن کر رکھے تھے جن پر لبیک یا زہراؑ کے نعرے درج تھے۔ کراچی کی مختلف مذہبی ماتمی تنظیمیں بھی جلوس میں شریک ہوئیں ۔سکاوٹس نے بھی جلوس میں شریک ہو کر جنت البقیع کے مظلوموں سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

ریلی کی قیادت ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر علامہ وقار حسین تقوی، عمار یاسر علوی ، ڈویژنل صدر بدر علی ترمذی ، الحاج ابو الحسنین زیدی ، مہدی کربلائی ، علامہ خورشید عابد نقوی اور دیگر رہنماؤں نے کی ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کی بازیابی و آزادی کا راستہ جنت البقیع کی عظمت رفتہ کی بحالی سے ہو کر گزرتا ہے ۔ مقررین نے  جنت البقیع سمیت مزارات مقدسہ کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.