سرگودھا: شاہینوں کے شہر میں انہدام جنت البقیع کے خلاف زبردست ماتمی احتجاج
عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سرگودھا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
8شوال کا احتجاج عظیم اسلامی اور انسانیت کے ورثے کے تحفظ کے لئے ہے
علامہ تصور نقوی، غضنفر کاظمی،علامہ انصر بلوچ،شفقت ترابی، اکمل جعفری کاریلی سےخطاب
سرگودھا(غلام علی حیدری سے)قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کےاعلان کےمطابق ہفتہ کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذفقہ جعفریہ ریجنل کونسل سرگودھا کی جانب سے پریس کلب سے پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جےپنجاب کےرہنما علامہ سید تصورحسین نقوی،علامہ غضنفرعباس کاظمی،علامہ زوارضمیرحسین شیرازی، ضلعی صدرTNFJعلامہ انصر اعجازبلوچ،شفقت ترابی،اکمل حسین جعفری،سید مسعود ترمذی ، اور دیگر رہنما کررہے تھے۔ مظاہرین نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی تصادیر، مختلف بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی ازسرنوتعمیر کیلئے مطالبات درج تھے۔
ریلی نے حسین چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر لی جہاں شرکاء خطاب کرتے ہوئےTNFJپنجاب کےرهنماء علامہ تصورحسین نقوی نے کہا کہ اگر امت مسلمہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی مسماری کا راستہ روک لیتی تو کسی کو بیت المقدس کو آگ لگانے کی جرات نہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ 8شوال کا احتجاج کسی ذات یا جماعت کیخلاف نہیں بلکہ عظیم اسلامی اور انسانیت کے ورثے کے تحفظ کے لئے ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین کی عزت و حرمت ان کی زند گی میں واجب ہے اسی طرح بعدازحیات انکے مقابر اور مزارات کی تعظیم بھی لازم ہے۔
اس موقع پر شرکائے مظاہرہ نے پُرجوش نعروں کی گونج میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں مسلم حکمرانوں پر زوردیا گیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلی کی ازسرنوتعمیر کیلئے برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر سفارتی دباؤ ڈالیں ۔قرارداد میں باورکرایا گیا کہ سفیر امن قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اور نمائندہ اجتماع اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ و سعودی عرب پر سفارتی سطح پر دباؤ ڈالے کہ وہ مزاراتِ مقدسہ کی عظمتِ رفتہ کو فوری بحال کرے کیونکہ مشاہیر اسلام کے آثار اسلام کی شان و شوکت کے وہ مراکز ہیں جہاں سے دنیا بھر کو درسِ ہدایت ملتا ہے ۔قرارداد میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں پر زوردیاگیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے تاریخی اسلامی آثار کی عزت رفتہ کی بحالی کیلئے فوری عملی اقدامات کریں۔ریلی سے علامہ غضنفر عباس کاظمی، علامہ زوارضمیرحسین شیرازی،انصراعجازبلوچ، شفقت ترابی،اکمل حسین جعفری خطاب کیا۔
اختتامی دعا TNFJسرگودهاکےسرپرست اعلی علامہ زوارضمیرحسین شیرازی نےکرائی بعد ازاں جلوس کے شرکاء پر جوش نعرے لگاتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ماتمی سنگتیں دعائے علی اکبر ، شہزادہ علی اکبر نے بھی شرکت کی۔