کراچی کی ولایت عظمی کانفرنس کی بدولت صاحبان منبر حسینیؑ کے خلاف بے سر وپا الزامات کرچی کرچی

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز)تحریک تحفظ ولاء و عزا و حرمت سادات کے صوبائی چیپٹر کے زیر اہتمام کراچی میں منعقد ہونے والی ولایت عظمی کانفرنس میں جہاں سندھ بھر کے واعظین و ذاکرین کا فقید المثال اجتماع دیکھنے میں آیا وہاں واعظین و ذاکرین و خطباء  منقب خوانوں ماتمی عزاداروں کے خلاف پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈہ بھی کرچی کرچی ہو گیا۔ اصول و فروعات دین کے ساتھ اٹوٹ وابستگی کے عملی اظہار ، مراجع عظام علمائے کرام کی خدمات کو خراج تحسین  نے صاحبان منبر حسینی ؑپر بے سرو پا الزامات کو زمیں بوس کردیا ذاکرین نے این بار پھر مرکز مکتب تشیع قائد ملت جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت پر لازوال اعتماد کا اظہار کیا۔ کانفرنس کی صدارات مصور غم  علامہ آغا علی حسین قمی  النجفی اور علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی نے کی ۔

تحریک تحفظ ولاء و عزا و حرمت سادات کے چیف آرگنائزر مخدوم سید نزاکت حسین نقوی کی شرکت نے کانفرنس کے جوش و ولولہ میں مزید اضافہ کردیا تھا۔پنجاب سے آئے نامور حسینی ذاکرین خطیب اہلسنت حامد رضا سلطانی ،  معروف عالم دین علامہ سید ساجد تقوی، خطیب نوجواں آصف رضا علوی، رائے مزمل حسین عابد کی شرکت سے واعظین میں یکجہتی کا رنگ مزید نمایاں ہوا۔

کراچی‘ سندھ اور پنجاب کے علماء و ذاکرین خطباء‘ شعراء‘ منقبت خواں‘ نوحہ خواں اور عمائدین ملت  کی ترجمانی کرتے ہوئے علامہ اصغر نقوی نے مشترکہ اعلامیہ  پیش کیا  جو درج ذیل ہے۔

* مکتب جعفر ابن محمدؑ کے بنیادی عقائد اصولِ دین اور فروع دین جو ہمارے اجداد سے مسلمہ ہیں ان کی ترویج و تشہیر اور تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔

* ولایت امیر المومنین علی ابنِ ابی طالبؑ ہمارے عقیدے کی اساس ہے صاحبان منبر ڈنکے کی چوٹ پر ولایت امیر المومنین ؑ کا پرچار جاری رکھیں گے۔
* عزاداری سیدالشہداءؑ ہمارا بنیادی حق اور نجات کی ضامن ہے‘ زنجیر زنی ‘قمہ زنی ودیگر مراسم عزا کیخلاف اٹھنے والی آواز کا ہر حال میں دفاع کرینگے۔

* علماء حقہ‘ مراجع عظام نے ولایت علیؑ عزاداری سیدالشہداءؑ کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔منبر‘ محراب یا کسی بھی پلیٹ فارم سے ان کی توہین مذہب حقہ کے منافی سمجھتے ہیں اور علماء و ذاکرین منبر سے بنیادی عقائد کے لئے ان علماء حقہ سے استفادہ کریں اور منبر سے ان کے حوالہ جات عزت و احترام کے ساتھ پیش کریں۔

* شرکاء کانفرنس ملک میں امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک اس آپریشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

* کراچی اور سندھ بھر میں علماء و ذاکرین حقِ منبر ادا کرتے ہوئے ولایت امیر المومنین ؑ کا مثبت پرچار کریں ۔رضاکار مختار فورس کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شعائر اللہ کی حفاظت کیلئے آپ کے ساتھ ہیں۔ہم بھی مختار فورس کے جوانوں کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

* علماء و ذاکرین شعراء‘ نوحہ خوانوں‘ منقبت خوانوں کی لیگل ایڈ کیلئے لوئر کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک نصیر الحسن ایڈووکیٹ کی سربراہی میں 6 رکنی وکلاء پینل ہر طرح کی قانونی سپورٹ فراہم کرے گا۔

* علماء و ذاکرین پر سندھ میں ضلع بندی‘ زبان بندی یا دیگر کسی بھی انتظامی امور کے مسائل کے حل کیلئے عمار یاسر علوی کی سرکردگی میں 5 رکنی کمیٹی معاونت کرے گی۔

* مرکز مکتب تشیع علی مسجد سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی مشن ولاء و عزا کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں آج کا یہ اجتماع علماء و ذاکرین کے ساتھ ان کی قیادت پر غیر متزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے بروقت تیار رہے گا۔

تمام شرکائے کانفرنش نے نعرہ خیبری حیدری ؑ کی گونج میں ہاتھ بلند کرکے اعلامیہ کی منظوری دی ۔ اعلامیہ کی منظور ی کے وقت شرکائے کانفرنس  شہید حق بتول ؑ علامہ ناصر عباس شہید کو بھی یاد کرتے ہوئے نمناک نظر آئے ۔

شرکائے کانفرنس نے آرگنائزنک کمیٹی علامہ اصغر نقوی ، عالمی شہرت یافتہ شاعر گو ہر جارچوی ، معروف عزادار رضا امام ،  عقیل احمد اعوان ، میاں نجم الحسن پیرزاداہ ، بی اے ترمذی سمیت تمام آرگنائزرز کے بہترین انتظامات کو سراہا۔

One thought on “کراچی کی ولایت عظمی کانفرنس کی بدولت صاحبان منبر حسینیؑ کے خلاف بے سر وپا الزامات کرچی کرچی

  • 25 مارچ, 2018 at 1:26 شام
    Permalink

    Mashah Allah welyt Ali or aza mola mazloom koi khatr othay gy hat qadm ki hemayt dil o Jan sy krty gain or dua go hu mola har ba aqeeda momin ko apni Alan main rky ameen

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.