حکومت زائرین کی تفتان سے کوئٹہ بلا رکاوٹ اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اختتام ایام عزائے حسینیؑ اور شہادت امام حسن عسکری ؑ کی مناسبت سے یکم تا8 ربیع الاول’’ہفتہ عہدو پیمان ‘‘ منائے گی

اسلام آباد( ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ سی پیک سمیت بلوچستان میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں اور پاکستان کی اقتصادہ مضبوطی کے تصور سے دشمن کے پیٹ میں کافی مروڑ ہے حکمرانوں سیاستدانوں پر لازم ہے کہ وہ بلوچستان کو عالمی سازشوں سے بچانے کیلئے متفقہ پالیسی اختیار کریں ، دین کی پاسداری اور وطن عزیز پاکستان سے وفاداری کا عہد جزو ایمان ہے یہی درس حسینیت اور شعار زینبیت ہے جس پر ہمیشہ کاربند رہیں گے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اختتام ایام عزائے حسینیؑ اور شہادت امام حسن عسکری ؑ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر یکم تا8 ربیع الاول’’ہفتہ عہدو پیمان ‘‘ منائے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹی این ایف جے عزاداری سیل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شجاعت بخاری نے کہا کہ عالمی شیطانی طاقتیں مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں اور ساتھ ساتھ ایک ایک کرکے مسلم ممالک کو بھی نشانہ بناتی چلی آرہی ہیں ، بالخصوص دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی قوت پاکستان ہر استعماری قوت کی آنکھ کا کانٹا ہے جنہیں ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا۔انہوں نے کہا کہ تربت میں پہلے 15اور پھر مزید 5پنجاب سے تعلق رکھنے و الے جوانوں کو بھون کر رکھ دیا گیا جس سے ہر محب وطن پاکستانی دل گزید ہ ہے۔

شجاعت بخاری نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی منانے کیلئے جو 50ہزارسے زائد زائرین بذریعہ کوئٹہ تفتان سڑک عراق ایران گئے تھے ان کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،لہذا موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت ان زائرین کی تفتان سے کوئٹہ بلا رکاوٹ اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر متحد ومتفق ہے دہشت گردوں اور ازلی دشمن بھات سمیت دیگر قوتوں کے ایجنٹوں کی بیخ کنی کیلئے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر بلا رورعایت عمل کرے جو قوتیں ایکشن پلان کی راہ میں روڑے اٹکار ہی ہیں وہ قوم و ملک کی دوست نہیں ۔

شجاعت بخاری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جس روز ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہو گیا سرزمین پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.