کاکول :دربار بے وطن سرکا ر پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار

ولایت نیوز شیئر کریں

ایبٹ آباد(عقیل حسین ایڈووکیٹ )یوم آزادی کے موقع پر دربار بے وطن سرکار کاکول کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے ۔  ٹی این ایف جے ہزارہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نذر حسین جدون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیائے کرام کا فیضان ہے جن کے کردار سے اسلام برصغیر میں پھیلا اور مدینہ کے بعد تاریخ انسانی کی پہلی اسلامی ریاست وجود میں آئی ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ وطن عزیز کو محمد(ص) و آل محمد (ص) کی تعلیمات کے مطابق امن ،محبت ،انسانیت کا گہوارہ بنانے کیلئے آقائے موسوی کی پاکیزہ قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

دربار بے وطن سرکار کاکول ایبٹ آباد
دربار بے وطن سرکار کاکول ایبٹ آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.