چمن ڈی پی اوساجد مہمند کی شہادت دہشت گردوں کی دیدہ دلیری کی علامت ہے، کالعدم جماعتوں کے صرف نام نہیں کام پر بھی پابندی لگائی جائے،آغاحامدموسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز)قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے چمن میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن کے ڈی پی او ایس ایس پی ساجد خان مہمند کی شہادت لمحہ فکریہ اور دہشت گردوں کی دیدہ دلیری کی علامت ہے ،ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کے سبب آ ج بھی دہشت گرد کاروائیاں جاری ہیں ۔ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ تمام کالعدم جماعتیں آزادانہ پھر رہی ہیں شیڈول فور خانہ میں خانہ پری کی جارہی ہے،کالعدم جماعتوں کے صرف نام نہیں کام پر بھی پابندی لگائی جائے ،کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے شہید ایس ایس پی کے درجات کی بلندی اور پسمنادگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728