آسٹریلیا میں جنت البقیع کیلئے احتجاج

کوئین وکٹوریہ بلڈنگ سڈنی کے سامنے جنت البقیع کی بحالی کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا مظاہرہ

ولایت نیوز شیئر کریں

سڈنی  (ارشاد احمد سعید) جنت البقیع و جنت المعلے کے مزارات مقدسہ کی مسماری  اوراسلامی آ ثا رکی مسلسل تاراجی کے خلاف  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آسٹریلیا کے کارکنان نے قائد ملت جعفریہ آ غا سید حامد علی شا ہ موسوی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 9 جولائی کو کوئین وکٹوریہ بلڈنگ سڈنی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مشتاق حسین نے قائد ملت جعفریہ ۤگا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ  موسوی نے سعودی عرب میں مسلسل منہدم مسمار اور تاراج ہوتے اسلامی آثار کی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا کہ سرزمین حجاز پر مسلط حکمرانوں کی جانب سے اپنے ذاتی اور عذاب شدہ قوموں کے آثار کی حفاظت اور جبکہ  اسلام کے محسنوں کی نشانیوں کی تباہی کھلی منافقت ہے جس کا دین و شریعت سے کوئی تعلق نہیں ۔

مہدی چنگیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا عقیدہ دوسرے پر مسلط کرنا عہد حاضر میں دنیا بھر میں پھیلی دہشت گردی اور فتنہ گری کی بنیادی وجہ ہے ا سلام کے نام پر بے گناہوں کے گلے کاٹنے والی داعش جیسی تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔نذر عباس اور دیگر کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728