ایبٹ آباد : دربار بے وطن سرکار ؒ سے انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ایبٹ آباد(سید عقیل حسین شاہ )عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر سوموار 8 شوال کو علی مسجدو امام بارگاہ دربار بے وطن سرکار کاکول سے ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جس میں شیعہ سنی برادران نے بھر پور شرکت کی ۔
سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے ہزارہ ڈویژن نذر حسین جدون ایڈووکیٹ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنت البقیع کے انہدام کو اسلام پر حملہ قرار دیا ۔اس موقع پر قرارداد میں سانحہ پارا چنار کی پرزور مذمت کی گئی۔ قرارداد میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ قائد ملت جعفریہ ۤغا سیدحامد علی شاہ موسوی کے ہر حکم پر لبیک کہا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727