شہر قائد کراچی میں ٹی این ایف جے کی کفن پوش جنت البقیع ریلی

ولایت نیوز شیئر کریں

رسول معظمؐ کے آباؤ اجدادؑ ‘ اہلبیت اطہارؑ ‘ امہات المومنینؓ اورپاکیزہ صحابہ کبارؓ کے مزارات کو گرانا توہین رسالت ہے
جنت البقیع اور جنت المعلےٰ میں موجود مزارات مقدسہ کو تعمیر کرکے ان کی عظمت رفتہ بحال کی جائے
مصائب و آلام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو مسلمان حکمرانوں کو آل سعود سے جنت البقیع اور جنت المعلےٰ کی تعمیر کرانا ہوگی
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کراچی(سجا د جعفری رپورٹ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے حکم پر پوری دنیا کی طرح سندھ میں 17 مقامات پر جنت البقیع اور جنت المعلےٰ میں موجود مزارات مقدسہ کی تعمیرکے لئے اور انہدام کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے پرامن ماتمی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جس میں سعودی حکومت سے جنت البقیع کی تعمیر کیلئے مطالبات درج تھے۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید وقار حسن تقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیوں کے سردار ہادی برحق خاتم الانبیاء حضرت محمدؐ نے کارِ رسالت کا اجر اہلبیت اطہارؑ کی محبت و موودت قرار دیا لیکن صددر افسوس بعد رسولِ خدا جتنے مظالم تاریخ میں اہلبیت اطہارؑ پر کئے گئے ان کی مثال دنیا دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کو شرف حاصل ہے کہ آپ تشریف لاتیں تو نبیوں کے سردار کھڑے ہوکر آپ کا احترام کرتے۔ اسی ہستی کے مزار مقدس کو بلڈوز کرکے توہین رسالت کی گئی۔ عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی سندھ کے کنوینئر عمار یاسر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان 1985ء کے جونیجو موسوی معاہدے کے تحت جنت البقیع اور جنت المعلےٰ کی تعمیر کے لئے سعودی حکومت سے بات کرکے تعمیر کرانے کی پابند ہے ۔ پاکستان کے عوام کا عوامی حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ روز قیامت آپ نے شافی محشر کے حضور پیش ہونا ہے اگر دین و دنیا میں سرخرو ہونا چاہتے ہیں تو خوشنودی رسول اکرم ؐ حاصل کریں فی الفور سعودی حکمرانوں سے ان مزارات مقدسہ کی تعمیر کے لئے مثبت مذاکرات شروع کریں ۔ٹی این ایف جے کراچی ڈویژن کے صدر سید بدر علی ترمذی نے کہا کہ اہلبیت اطہارؑ آج بھی مظلوم ہیں کہ ہم ان مزارات مقدسہ کی تعمیر کے لئے سراپا احتجاج ہیں جو مسلمانوں کے لئے مرجع الخلائق ہیں اگر ہم اپنے مصائب و آلات کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ان مزارات کی تعمیر کے لئے ہمیں یک جان‘ یک زبان ہوکر آوازِ احتجاج بلند کرناہوگی۔ مولانا عباس مہدی ترابی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اور عرب لیگ جنت البقیع اور جنت المعلےٰ کی تعمیر کے لئے کردار ادا کرکے مسلمانوں کے نمائندہ تنظیمیں ہونے کا ثبوت دیں۔ علامہ اعجاز زیدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح‘ علامہ اقبال اور سعودیہ میں سعودی حکمرانوں کے اپنے آباؤ اجداد کے مقبرے تو موجود ہیں لیکن جس نبی کا ہم کلمہ پڑھتے ہیں اس نبی کی بیٹی کی قبر دھوپ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے محلات لاکھوں برقی قمقموں سے روشن ہیں لیکن اہلبیت اطہارؑ کی قبریں اندھیروں میں گم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکمرانوں کو اپنی بادشاہت بچانی ہے تو ان مزارات مقدسہ کو تعمیر کرنا ہوگا۔ معروف اسکالر ڈاکٹر عین الرضا نے یونیسکو کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا کا سب سے اہم آثار یہ مزارات ہیں ان کو بچانے کے لئے کردار ادا کریں۔ مظاہرین سے شاعر آل عمران گوہر جارچوی‘ علامہ اجلال حیدر‘ علامہ رمیز عباس‘ سید انور حسین جعفری‘ غلام مہدی کربلائی‘ مہدی عسکری‘ سید باقر شاہ‘ صفدر رضوی‘ ملک مظہر عباس ‘ عباس علی اجمیری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727