پابندیوں کے باوجود جھنگ میں تاریخی جنت البقیع ماتمی ریلی

جھنگ (افتخار خان رپورٹ )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و مختار فورس جھنگ کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اٹھارہ ہزاری لیہ روڈ انڈس ہائی وے سے نکالی جانے والی ماتمی ریلی اپنی مثال آپ ہے ۔ اگرچہ بعض اندرونی بیرونی سازشوں کے سبب اس ریلی کو دفعہ 144 کی بنیاد پر روکنے کی کوشش کی گئی لیکن مرکز مکتب تشیع اور مقامی ٹی این ایف جے کی کوششوں اور موسوی جونیجو معاہدے کے تحت حاصل تحفظ کی وجہ سے یہ ماتمی ریلی اپنے روٹ پر نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

مختار فورس کے صوبائی رہنما نوید خان بلو چ اورتحریک تحفظ ولاء و عزا و عظمت سادات کی جانب سے ملک الذاکرین ذاکر علی رضا کھوکھر ایڈووکیٹ اور حامد رضا سلطانی نے ماتمی احتجاج سے خطاب کیا ۔ ماتمداروں نے زبردست نعروں کی گونج میں جنت البقیع کی تعمیر نو کی قراردادین منطور کیں ۔ ریلی کی قیادت تحریک کے ضلعی رہنماوۤ ں کے علاوہ حاجی الیاس حسین شاہ آف اچ گل امام ، سردار اظہر خان ،حاجی خضر حیات خان ، غیور صابر بہل نے کی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.