سعودی ایمبیسی لندن کے سامنے ٹی این ایف جے کا بے نظیر ماتمی احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

لندن (رپورٹ : علی زین کاظمی ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر 2 جولائی اتوار کو برطانیہ میں سعودی سفارتخانے کے سامنے کرزن سٹریٹ لندن میں ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام فقید المثال ماتمی احتجاج کیا گیا ۔ماتمی احتجاج میں نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ سے  ماتمی عزاداروں نے شرکت کی ۔

 آغاز میں پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر زاہد حسین نقوی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں سعودی حکمرانوں کی منافقت کو بے نقاب کیا گیا تھا جنہوں نے آل سعود کے محلات اور عذاب شدہ قوم ثمود کے باقیات کو تو یو نیسکو سے عالمی ورثۃ قرار دلوایا ہے لیکن اجداد رسول(ص) امہات المومنین ؑ پاکیزہ صحابہ ؑآئمہ اہلبیت ؑ اور سب سے بڑھ کر نبی کریم (ص) کی پیاری دختر حضرت فاطمہ زہراؑ کے مزار کو تاراج کر دیا ہے ۔سعودی اقدامات کے سبب دنیا بھر میں دہشت گردی اور تشدد کو فروغ ملا ہے ۔  معروف سکالر سید صفدر بخاری نے خطاب کرتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جنت البقیع کی عظمت رفتہ بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انجمن غلامان عباس نارتھمپٹن کے صدر ناصر حسین جعفری نے اپنے خطاب میں حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت پر دبا و ڈالیں کہ وہ جنت البقیع کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کروائیں ۔  آخر میں معروف خطیب مولا نا حافظ  مرتضی مہدی نے خطاب کرتے ہوئے شعائر اللہ کی عظمت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور خاتون قیامت حضرت فاطمہ زہرا کے مصائب بیان کئے ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ساجد حسین کاظمی نے سر انجام دیئے ۔ ماتمی سنگت رب وفا ؑکے زیر اہتمام آ خر میں زبر دست ماتم کیا گیا ۔جس میں برطانیہ کی تمام ماتمی تنظیموں نے شرکت کی ۔ نوحہ خوانوں نے محرومہ فدک کے مصائب پر رقت انگیز نوحے پڑھے جس پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔

 آخر میں سعودی سفارتخانے میں یاداشت پیش کی گئ جسے وصول نہیں کیا گیا تاہم سعودی سفارتکا ر مسلسل احتجاج کا جائزہ لیتے رہے ۔

پروگرام کے اختتام پر حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے ویران چمن کی آبادی کیلئے امام زمانہ ؑ کے ظہور کی دعا کی گئی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721