یونان : یوم انہدام جنت البقیع کے احتجاج میں شیعہ سنی وحدت کا مظاہرہ
ایتھنز ( ولایت نیوز رپورٹ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ایتھنز میں یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاج کیا گیا ۔ اس مو قع پر یونا کے مختلف علاقوں سے شیعہ سنی برادران نے شرکت کرکے اس بات کا عملی اظہار کیا کہ جنت البقی میں مشاہیر اسلام کے مزار ہائے قدسیہ کی تاراجی و مسماری صرف شیعہ یا سنی نہیں ہر باضمیر انسان کا مسئلہ ہے ۔ اس موقع پر ٹی این ایف جے کے مقامی رہنما علی رضا اوپل ، قربان کسانہ ،سا حل علی جعفری ، مہر علی ،چوہدری حیدر سیال ، سابقہ صدر پی ٹی ۤآئی یونان عادل حسین بٹ نے بھی خطاب کیا اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ جنت البقی و جنت المعلے کے مسمار شدہ مزارات کی عظمت رفتہ بحال کی جائے ۔