اٹلی میں انہدام جنت البقیع کے خلاف زبردست ماتمی احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

وریزے سنٹر (رپورٹ : انجم عباس بخاری )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اٹلی کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں  وریزے سنٹر کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جس میں اٹلی کے مختلف شہروں سے ماتمی عزاداروں نے شرکت کی زبردست ماتمی احتجاج کیا گیا۔اور حضرت فاطمہ زہرا ؑ آئمہ اہلبیت کے اجڑے مزارات پر رقت انگیز پرسہ پیش کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت سید محمد علی نقوی ،چوہدری عاصم عباس، عمران حیدر زیدی ، سید زین کاظمی ، حسین رضا بھٹی، اسرا شاہ ، امیر علی نقوی ،جزار حیدر نے کی ۔ احتجاج میں کم سن بچے بھی شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں احتجاجی کتبے اٹھا رکھے اور کفن میں ملبوس ہو کر شو ق  شہادت کا عملی مظاہرہ کررہے تھے ۔ ماتمی پرسے میں ماتمی سنگت صدائے قلندر کبریا ،باوا صدا حسین بخاری ، صدائے عباس ؑ ، گدائے در بتول اور ماتمی سنگت در نجف مرواتا نے شرکت کی ۔

اٹلی میں جنت البقیع کی مسماری کے خلاف احتجاج
اٹلی میں جنت البقیع کی مسماری کے خلاف احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728