برطانیہ میں یوم انہدام جنت البقیع کا پروگرام

2جولائی لندن سعودی ایمبیسی کے سامنے ماتمی احتجاج ہوگا

ولایت نیوز شیئر کریں

لندن ( علی زین کاظمی ) یوم انہدام جنت البقیع کے عالمگیر احتجاج کے سلسلے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مقامی تنظیم کے زیر اہتمام  برطانیہ میں سعودی ایمیسی لندن کے سامنے ماتمی احتجاج 2 جولائی دن ایک بجے ہو گا ۔پروگرام ۤرگنائزر ڈاکٹر  زاہد نقوی کے مطابق  اس مو قع پر مختلف سکالرز  جنت البقیع  کے انہدام کے مضمرات پر روشنی ڈا لین گے ۔ ذاکرین اپنے مخصوص انداز میں مصائب بیان فرمائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی تمام مذہبی و ماتمی تنظیمیں اس احتجاج میں شریک ہو رہی ہیں مکتب اہلسنت کے نمائندے بھی احتجاج میں شریک ہوں گے ۔احتجاج کے اختتام پر سعودی ایمبیسی میں مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے یادداشت پیش کی جائے گی ۔ماتمی تنظیمیں اس موقع پر ماتمداری بھی کریں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727