پاراچنار پھر لہو لہو

شہدائے پاراچنار کے لواحقین کا حکومتی امداد لینے سے انکار

ولایت نیوز شیئر کریں

 

پاراچنار پھر لہو لہو

پاراچنار(علی اکبر بنگش)وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پارا چنار دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو10,10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 5,5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، تاہم لواحقین اور متاثرین نے امداد لینے سے یکسر انکار کر دیا ہے۔

پاراچنار میں دھماکوں  کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے ایک ہفتے بعد بالآخر وزیراعظم نواز شریف نے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا، جس کو شہدا کے لواحقین اور زخمیوں نے یکسر رد کر دیا ہے۔

درایں اثنا کرم اورکزئی بنگش قومی جرگہ کے رہنماوں مختار علی بنگش، ماسٹر یوسف حسین طوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار کے عوام کو بھی پاکستان کا درجہ اول کا شہری سمجھا جائے ،حکومت کی جانب سے شہدائے پاراچنار سے بے اعتنائی شدید دکھ کا مقام ہے ،پاراچنار سمیت پورے ملک میں سرگرم کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے ، ایف سی کرنل کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721