عید الفطر رحمتوں،برکتوں اور نعمتوں کا پیغام ہے دہشت گردوں نے ایک بار پھر قوم کو سوگوار کر دیا ،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عید الفطر دنیائے اسلام کیلئے رحمتوں،برکتوں اور نعمتوں کا پیغام ہے دہشت گردوں نے ایک بار پھر قوم کو سوگوار کر دیا ہے ،عید کا فلسفہ عجز و انکساری ،محبت و الفت ،خضوع و خشوع اور اتحاد و اتفاق کا عظیم عالمی مظاہرہ کرنا ہے لہذا پارہ چنار،احمد پور شرقیہ کوئٹہ کراچی کے سانحات کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے عید سادگی کیساتھ منائی جائے،حکومت نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،پاکستان میں غیر ممالک کی جنگ لڑی جارہی ہے دہشت گردوں کی فنڈنگ کرنے والے ممالک سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے کالعدم گروپوں کو صرف مشتہر نہ کیا جائے انہیں کام کرنے سے بھی روکا جائے ،شہدائے پارہ چنار،کوئٹہ ،کراچی کے ورثا کی انکی امنگوں کے مطابق داد رسی کرے،چند ماہ کے دوران پارہ چنار میں پانچواں سانحہ ایف سی کے مشکوک کردار کی نشاندہی کرتا ہے لہذا متعصب کرنل عمر فی الفور برطرف کرکے پارہ چنار کی سیکیورٹی کرم ملیشیاء کے حوالے کی جائے،کشمیر و فلسطین بحرین قطیف یمن لیبیا شام برما میں انسانیت کراہ رہی ہے اوربربریت مسکرا رہی ہے مسلم حکمران باہمی اختلافات مٹا کر عالم اسلام کو عید کی حقیقی خوشیاں دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوی پیغام میں کیا ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ماہ صیام تمام عظمتوں ،رحمتوں کیساتھ اختتام پذیر ہونے پر عید کی صبح بخشش و رحمت اور فضل و انعام کی نوید لیکر نمودار ہوتی ہے مگرمسلمانان عالم ایک عرصہ سے تباہی و بربریت کا شکار ہیں ،شام،عراق،لیبیا،یمن،بحرین میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،تباہی و افراتفری مزید ممالک کا رخ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان گزشتہ چار عشروں سے زائد عرصہ سے سنگین صورتحال سے دوچار ہے ،ہماری دفاعی،خارجی و داخلی حکمت عملی شدید متاثر ہے ،افغان جنگ سے لے کر دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں تینوں شعبوں کو بیک وقت آزمایا گیا لیکن اس عرصہ میں فیصلہ کن کامیابی کوئی صورت نہیں نکل سکی کیونکہ کبھی کارکردگی بہتررہی اور کسی وقت قوم کومایوسی سے دوچار ہونا پڑا ۔16دسمبر2015کے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد قوم نے دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کا عزم کیا اور عساکر پاکستان نے تمام قومی ،سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے ایک سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں بھی عساکر پاکستان نے دیںآغاس ید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ تمام قومی جماعتوں کے متفقہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور سے عملدرآمد نہیں کروایا جاسکا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آپریشن رد الفساد شروع کیا اس کے باوجودگزشتہ روز پارہ چنار میں یوم القدس کی ریلی سے واپس آنیوالے بیگناہ شہریوں کو طوری بازار میں دہشتگردی کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں شہید زخمی ہیں کوئٹہ میں ڈیڑھ درجن سے زائد افراد شہید ہوئے کراچی میں افطار کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا،اتوار کو احمد پور شرقیہ میں ناگہانی حادثے میں ایک سو پچاس افراد لقمہ اجل بنے لیکن حکمران،سیاستدان اپنی توانائیاں محض ایک دوسرے کو زیرکرنے پر صرف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسوقت جوجنگ جاری ہے وہ اس لیے دشوار ترین ہے کہ دشمن اندر اور باہر موجود ہے جس نے نظریات کے نام پرہم وطنوں کو مارنے کیلئے خود کش حملے کرنے کا مائنڈ سیٹ تیار کیا ہے،اسطرح عساکر پاکستان کو براہ راست میدان جنگ میں دہشتگردوں سے نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے اور مخصوص مائنڈ سیٹ کو ختم کرنے کیلئے بھی پاک فوج اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ہمار ا ازلی دشمن ہرقسم کے اسلحہ سے لیس ہے جو سرحدوں پرمسلسل اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے،اندرون ملک دہشتگردی میں ملوث اسکے جاسوس رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مگر یکے بعد دیگر ے رہا کردیئے گئے جبکہ را کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے جاسوس بھارت کیلئے کام کرنے کا اعتراف کرتے ہیں جسکا ثبوت کرنل کلبھوشن کا اعتراف جرم ہے مگر عالمی اداروں کا رویہ پاکستان کیساتھ معاندانہ ہے جو مسئلہ کشمیر پر چپ سادھے ہوئے ہیں اور بھارت کے حالیہ گھناؤنے کردار پر انہیں سانپ سونگھ گیاہے۔انہوں نے عالم اسلام کے مصائب و آلام سے نجات ،دہشتگردی کے خاتمہ ،وطن عزیز پاکستان کو استحکام و ترقی ،کفرکی نابودی اور عالم اسلام کی سربلند ی کی دعاکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728