تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا ’’عالمی عشرہ عزائے فاطمیہؑ ‘‘ منانے کا اعلان؛حکومت ڈیرہ اسمعیل خان میں جاری خونی کھیل کو روکے

ولایت نیوز شیئر کریں

دین مصطفویؐ کو دہشت گردی کی صورت ہو لناک آزمائش کا سامنا ہے ، امت مسلمہ کو اہلبیت رسول ؐ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، ایکشن پلان پر عمل اور کالعدم جماعتوں کی نئے و پرانے ناموں سے سرگرمیاں روکی جائیں
حضرت فاطمہ زہرا ؑ کو رسالتمآب ؐنے عالمین کی عورتوں کی سردار قرار دیاآپؑ کا طرز حیات عالم نسوانیت کیلئے آئیڈیل ہے۔ مظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ

اسلام آباد( ولایت نیوز) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پر خاتون جنت دختر رسولؐ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے سلسلے میں 24جمادی لاول تا3جمادی الثانی ’’عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ‘‘ منانے کا اعلان کیاہے ۔ ہیڈکوارٹرمکتب تشیع میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسالت ؐ نے ہر کڑے وقت میں اسلام کی حفاظت کی عہد حاضر میں دین مصطفویؐ کو دہشت گردی کی صورت ایک اور ہو لناک آزمائش کا سامنا ہے ، امت مسلمہ کو اہلبیت رسول ؐ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ بنت محمدؐ کا طرز حیات عالم نسوانیت کیلئے آئیڈیل ہے کیونکہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ وہ مقدس ترین خاتون ہیں جنہیں رسالتمآب ؐنے سیدۃ النساء العالمین یعنی عالمین کی عورتوں کی سردار کے لقب سے شرفیاب کیا حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی اس سے بڑی عظمت و فضیلت اور کیا ہوگی کہ جس جنت کے حصول کی ساری دنیا مشتاق ہے وہ جنت آپ ؑ کی مشتاق ہے۔انہوں نے کہا کہ جس بی بی کے والد گرامی رحمۃ للعالمین ؐ،شوہر قسیم النار و الجنہ اور بیٹے جنت کے جوانوں کے سردار اور وہ خود عالمین کی عورتوں کی سردار ہواس کے مقام کا اندازہ کون لگاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت عالم اسلام اوربالخصوص پاکستان عالمی شیطنت کے نشانے پر ہے ڈیرہ اسمعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر اسی سازش کی کڑی ہے حکومت ڈیرہ اسمعیل خان میں جاری نئے خونی کھیل کو روکے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مرکزی و صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کروائیں اور کالعدم جماعتوں کی نئے و پرانے ناموں سے سرگرمیاں روکی جائیں۔نائب صدرٹی این ایف جے نے یہ بات زوردیکرکہی کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ صرف فوج کی ذمہ داری نہیں بلکہ سیاسی قیادت اورسول اداروں کوبھی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلاکرفوج کامکمل ساتھ دیناہوگاکیونکہ یہ سب کی بقاء وسلامتی کی جنگ ہے جسے ملکرلڑنااوردشمن کونیست ونابودکرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ رسالت مآب ؐکی رحلت کے بعد بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ نے امامت و ولایت سے دین اسلام کی پاسبانی و پاسداری کا عظیم ترین فریضہ جراتمندی سے سرانجام دیا ۔ سیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے اسلامیان عالم سے اپیل کی کہ عشرہ عزائے فاطمیہ کے پروگراموں میں حضرت فاطمہ زہر ا ؑ کی سیرت و کردار کو اجاگر کیا جائے اور مجالس عزا و پروگراموں کا انعقاد کرکے عالم اسلام ، وطن عزیزپاکستان ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگیں ۔درایں اثناء عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ ؑ کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کا کنوینر ڈاکٹر ایس زمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جرار حسین جعفری اور حاجی تنویر حسین کاظمی کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور سیکرٹری ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729