جھنگ: مختار فورس کا ریجنل اجلاس، فعال رضاکاروں میں شیلڈز کی تقسیم

ولایت نیوز شیئر کریں

احمد پورسیال جھنگ (ولایت نیوز)مختار فورس فیصل آباد ریجن کا سالانہ اجلاس موضع دولوانہ تحصیل احمد پور سیال میں سردار نوید عباس بلوچ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی کمانڈر مقداد نقوی نے کی ۔ تحریک تحفظ ولاء و عزا و حرمت سادات کے سرپرست اعلی مخدوم نزاکت حسین شاہ البھاکری ۔ ذاکر باوا ضرغام شاہ اور علاقے کے بانیانِ مجالس اور ماتمی سالار وں نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں حمد۔نعت قصیدے کے علاوہ ملی نغمہ مختار جنریشن نے پیش کیا۔ اجلاس میں 300 سیکشن  رضاکار کمانڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر 10 فروری یومِ تجدیدِ عہد کے حوالے سے مختار جنریشن۔ فورس ۔ بانیانِ مجالس اور دیگر شرکاء نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور ہر حکم پر لبیک کہنے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی کمانڈر نے ذیشان حیدر۔ ڈپٹی صوبائہ کمانڈر۔نصیر احمد۔ ضلعی کمانڈر فیصل آباد۔بابر علی۔ ضلعی کمانڈر چنیوٹ۔نوید رضا بلوچ۔ ضلعی کمانڈر جھنگ کو بہترین رضاکارانہ خدمات پر خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔ مختار فورس جھنگ کی جانب سے بھی مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور نمایاں فعالیت دکھانے والے رضاکاروں کو خصوصی اسناد دی گئیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729